یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم سے الیکشن کمیشن تک: 2000 لیپ ٹاپ، 170 کروڑ کا گھپلا

پاکستان کی آڈٹ رپورٹ برائے مالی سال 2024-25 میں ایک چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے کہ وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت پہلے سے موجود اسٹاک کو نظرانداز کرتے ہوئے نئے لیپ ٹاپس اصل ریٹ سے کہیں زیادہ قیمت پر خریدے گئے، جس عمل سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان […]
کیش لیس معیشت وقت کی ضرورت ہے اور اس سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت ڈیجیٹل والٹ کا اجرا غربت کے خاتمے اور کرپشن سے پاک کیش لیس معیشت کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ اسلام آباد میں بی آئی ایس پی کے ڈیجیٹل والٹس اور مستحقین کو مفت موبائل سمز کی فراہمی […]
سلمان اکرم راجہ کا پی ٹی آئی کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

سلمان اکرم راجہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے جاری بیان میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وہ کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں اپنے عہدے سے علیحدگی کی درخواست […]
اسحاق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب: ‘پاکستان گریٹر اسرائیل منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے’

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ گریٹر اسرائیل منصوبہ ناقابل قبول اور امن کے لیے سنگین خطرہ ہے، پاکستان اس منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیرمعمولی اجلاس سے خطاب میں اسحٰق ڈار نے کہا کہ اجلاس ایسے وقت […]
غزہ: اسرائیلی فوج کا النصر اسپتال پر حملہ، چار صحافیوں سمیت 15 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ تاحال نہیں رک سکا، اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کے النصر اسپتال کو براہِ راست نشانہ بنایا ہے، جس میں ڈیوٹی پر موجود چار صحافیوں سمیت کم از کم 15 افراد شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق شہید ہونے والے صحافیوں میں غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے […]
ویتنام: تباہ کن طوفان کاجیکی کی آمد، پانچ لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل، ایئرپورٹ بند

بارشوں کے اثرات طویل عرصے تک محسوس کیے جائیں گے۔ (فوٹو: فائل)
اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش کا سرکاری دورہ، کون کون سے معاہدوں پر دستخط ہوئے؟

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 23 اور 24 اگست کو بنگلہ دیش کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا، جو تقریباً 13 برس بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا ڈھاکا کا پہلا دورہ تھا۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈھاکا میں اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے امورِ […]
اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین چلانے کا فیصلہ، ریلوے سیکیورٹی اور تجاوزات کیخلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کا اعلان

حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ریلوے سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد جڑواں شہروں کے درمیان آمد و رفت میں آسانی پیدا کرنا اور شہریوں کو سستی اور محفوظ سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ فیصلہ لاہور میں وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس کے […]
افغان شہریوں کی ملک بدری روک دی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزارت داخلہ سمیت اداروں کو نوٹس

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 18 افغان شہریوں کو ملک سے واپس بھجوانے کی کارروائی عارضی طور پر روک دی ہے۔ وزارت داخلہ، نادرا، ڈی جی امیگریشن، ایف آئی اے اور پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے پیر کے روز افغان شہریوں کی جانب […]
پنجاب میں پاسپورٹ سروس کی بہتری کیلئے نئے زونز کا قیام

شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول میں سہولت فراہم کرنے اور خدمات کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کی جانب سے پنجاب میں نئے زونز کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت صوبے کو دو بڑے حصوں سینٹرل پنجاب اور ساؤتھ پنجاب میں تقسیم […]