رانا ثنا اللہ حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 75 افراد کو سزائیں، 34 بری

انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے نو مئی 2023 کو رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں سمیت 75 ملزمان کو سزائیں سنا دیں ہیں جبکہ 34 ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ پیر کے روز انسداد دہشت گردی عدالت نے […]
پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے عالمی بینک کی جانب سے چار کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی گرانٹ منظور

عالمی بینک نے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے چار کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فنڈنگ گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن فنڈ کے تحت منظور کی گئی ہے جس کا مقصد صوبے میں تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانا اور اسکول سے باہر بچوں کی […]
پاکستانی معیشت کو آگے بڑھانے والے نوجوانوں کے اعزاز میں ‘ینگ سی ای اوز سمٹ’ کا انعقاد

گروتھ وینچرز نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) کے تعاون سے نوجوان چیف ایگزیکٹوز سمٹ کا کامیاب انعقاد کیا ہے۔ گروتھ وینچرز کا مقصد پاکستان کی معیشت کو آگے بڑھانے والے نوجوان کاروباری افراد کی خدمات کو سراہنا تھا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ایل سی سی آئی کے صدر میاں […]
اسپیس ایکس کا اسٹارشپ ٹیسٹ فلائٹ ایک بار پھر مؤخر، زمینی نظام میں خرابی کا سامنا

ایلون مسک کی خلائی تحقیقاتی کمپنی اسپیس ایکس نے اتوار کے روز اپنے اگلے جنریشن راکٹ اسٹارشپ کے دسویں تجرباتی مشن کو زمینی نظام میں پیدا ہونے والی ایک تکنیکی خرابی کے باعث ملتوی کر دیا ہے۔ یہ مشن کئی اہم ترقیاتی اہداف کے حصول کی کوشش تھی جن میں سے بیشتر پچھلے تجربات کی […]
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا دکھائی دیا ہے جہاں کاروبار کے آغاز پر ہی مثبت رجحان دیکھا گیا۔ مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 472 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1,49,965 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ کاروباری […]
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کا 15 رکنی سکواڈ جاری، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے 15 رکنی قومی ویمنز ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ عالمی ٹورنامنٹ 30 ستمبر سے دو نومبر تک انڈیا اور سری لنکا میں منعقد ہو گا جس میں پاکستان کے تمام میچز کولمبو، سری لنکا میں کھیلے […]
لاہور میں آئندہ ہفتے سے صفائی کے بل بھیجے جائیں گے، ایل ڈبلیو ایم سی کا اعلان

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ایل ڈبلیو ایم سی نے شہر بھر میں صفائی کے نظام کو مالی طور پر مستحکم بنانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق آئندہ ہفتے سے لاہور کے مختلف علاقوں میں رہائشی و تجارتی عمارتوں کو کچرا اٹھانے کے بل ارسال کیے جائیں […]