اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، عوام خوف کے عالم میں گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 9 بج کر 56 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے، جس کی شدت 5.9 اور گہرائی 111 کلومیٹر تھی۔ زلزلے […]
رحیم یار خان: سکھر-ملتان موٹروے پر ڈاکوؤں کا حملہ، 10 افراد اغوا، تین زخمی

رحیم یار خان میں سکھر-ملتان موٹروے پر ڈاکوؤں نے مسافر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کے دوران 10 افراد کو اغوا کر لیا گیا، جب کہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے دو کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا، جب کہ ایک مریض اسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس […]
این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈز کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹرنے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈز کے خطرے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈے ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر حساس علاقو ں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ […]
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان، وجہ کیا بنی؟

الیکشن کمیشن نے بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ جاری کردہ آرڈر کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 66 وزیرآباد، این اے 96 فیصل آباد، این اے 104 فیصل […]
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 28 سے زائد مزید فلسطینی شہید ہوگئے

اسرائیل نے جمعرات کو غزہ سٹی کے زیتون، صبرا اور شیجائیہ اضلاع پر زمینی اور فضائی بمباری کی۔ شہر کے شمال مغرب میں واقع شیخ رضوان ضلع کے مشرقی حصے میں ٹینکوں سے حملہ کیا گیا، جس سے مکانات تباہ ہو گئے اور خیموں میں آگ بھڑک اٹھی۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق […]
سیلاب کی آڑ میں آٹے اور روٹی کے نرخ بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، مریم نواز

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب کی آڑ میں آٹے اور روٹی کے نرخ بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔گندم کی ذخیرہ اندوزی عوام سے دشمنی کے مترادف ہے۔ مریم نواز کی زیرِ صدارت آج خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں گندم، آٹا اور روٹی کے نرخ برقرار رکھنے کے […]
شمالی کوریا: ہیکرز جعلی نوکریوں کا جھانسہ دے کر کرپٹو کرنسی چوری کرنے لگے

شمالی کوریا کے ہیکرز نے کرپٹو کرنسی انڈسٹری کو نشانہ بنانے کے لیے جعلی نوکریوں کی پیشکشوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ عالمی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ اس قدر بڑھ گیا ہے کہ اب نوکری کے متلاشی افراد بھی ریکروٹرز کو جانچتے ہیں کہ کہیں وہ […]
امدادی کٹوتیوں کی وجہ سے مزید 60 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہوسکتے ہیں، یونیسف

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف نے خبردار کیا ہے کہ تعلیمی مقاصد کے لیے دیے جانے والے امدادی وسائل میں بڑے پیمانے پر کمی آنے سے آئندہ سال مزید 60 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں۔ یونیسف کے مطابق تعلیمی مقاصد کے لیے حکومتوں کی جانب سے دی جانے والی ترقیاتی […]
پاکستان میں مارخور کے شکار کا پرمٹ کروڑوں میں فروخت، قیمت نے سب کو چونکا دیا!

گلگت بلتستان میں مارخور کے شکار کا ایک پرمٹ تین لاکھ 70 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا، جو پاکستانی روپوں میں تقریباً 10 کروڑ 50 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ گلگت بلتستان وائلڈ لائف اینڈ پارکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منعقدہ سالانہ ٹرافی ہنٹنگ نیلامی میں یہ پرمٹ فروخت ہوا، جو دنیا بھر میں کسی بھی […]
شہباز شریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات: ’سی پیک نے پاکستان کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کیا‘

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان ہمہ جہت تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چین کی قیادت اور […]