📢 تازہ ترین اپ ڈیٹس

ابھی کوئی تازہ اپ ڈیٹ موجود نہیں


مکمل تفصیلات:

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا نواں میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا گیا، جہاں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 120 رنز سے شکست دے دی۔

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 228 رنز کا ہدف دیا۔

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔ (فوٹو: ایکس)

پشاور زلمی کی جانب سے ٹام کوہلر کیڈ مور نے 52 رنز کی شاندار نصف سنچری اسکور کی، محمد حارث نے 21 گیندوں پر 45 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

مائیکل اووین نے 34 اور عبدالصمد نے 40 رنز بنائے، حسین طلعت 37 رنز بنا کر نمایاں رہے، جب کہ کپتان بابراعظم ایک بار پھر ناکام رہے اور محض دو رنز ہی بنا سکے۔ امن کے علاوہ صائم ایوب نے بھی دو رنز بنائے۔

سلطانز کی جانب سے مائیکل بریسویل اور عبدالصمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ (فوٹو: ایکس)

سلطانز کی جانب سے مائیکل بریسویل اور عبدالصمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جب کہ ڈیوڈ ولے اور افتخار احمد نے ایک، ایک وکٹ ہی حاصل کرسکے۔

پشاور زلمی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو صرف 107 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔ پوری ٹیم محض 15.5 اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔

سلطانز کا بیٹنگ لائن اپ زلمی گیند بازوں کے سامنے بے بس نظر آیا، بلکہ ناکام بلے بازی دیکھنے کو ملی۔ کپتان محمد رضوان نے 9 گیندوں پر 15 رنز کی تیز اننگز کھیلی، جب کہ شائے ہوپ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عثمان خان کی جانب سے مزاحمت دیکھنے کو ملی، انہوں نے 22 گیندوں پر 44 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جس میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

سلطانز کا بیٹنگ لائن اپ زلمی گیند بازوں کے سامنے بے بس نظر آیا۔ (فوٹو: ایکس)

پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا نے 4 حاصل کیں، جب کہ عارف یعقوب نے 3، مچل اوون نے 2، جب کہ صائم ایوب نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر، جب کہ لاہور قلندرز 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔