📢 تازہ ترین اپ ڈیٹس
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعرات کو نئی دہلی پہنچ کر انڈیا اور پاکستان پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور خطے میں کشیدگی کو بڑھنے سے روکیں۔ عراقچی نے اپنے حالیہ دورۂ پاکستان کے دوران بھی یہی پیغام دیا تھا کہ دونوں ممالک کو ضبط و تحمل سے کام لینا چاہیے۔
لاہور کے بعد اب گوجرانوالہ، گجرات، چکوال اور سندھ کے ضلع گھوٹکی میں بھی انڈین ڈرونز مار گرائے جانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ چکوال کے تھانہ ڈوھمن کی حدود میں دیوالیاں کے قریب بھی ایک ڈرون گرایا گیا جس کا ملبہ قبضے میں لے لیا گیا ہے، تاہم یہاں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پاکستان کے تین بڑے شہروں، کراچی، لاہور اور سیالکوٹ کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں سے گزارش کی ہے کہ وہ سفری منصوبے بنانے سے قبل اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے تازہ ترین صورت حال کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ یہ اقدام ان حالات کے تناظر میں کیا گیا ہے جب منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے گئے تھے، جس کے بعد پاکستانی فضائی حدود کو 48 گھنٹوں کے لیے بند کیا گیا تھا، اگرچہ بعد میں اسے محدود پیمانے پر بحال کر دیا گیا تھا۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس اور مختلف ایئر لائنز کی ہدایات کے مطابق بھارت میں بھی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 20 سے زائد ایئرپورٹس کو 10 مئی تک بند کر دیا گیا ہے، تاہم بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی یا ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے اس کی باضابطہ تصدیق تاحال نہیں کی گئی۔ بھارتی ایئرلائنز نے ایئرپورٹ بندش سے متاثرہ مسافروں کے لیے سفری ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔ بدھ کے روز بھارت میں 400 سے زائد پروازیں منسوخ کی گئیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان فضائی سفری معمولات شدید متاثر ہوئے ہیں۔
لاہور میں والٹن روڈ کے قریب پولیس نے ایک بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ ڈرون 5 سے 6 فٹ لمبا تھا اور سرحد پار سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔ ڈرون کو سسٹم جام کر کے گرایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون حساس جگہوں کی جاسوسی کے لیے بھیجا گیا تھا اور یہ ایک عمارت کے بہت قریب پہنچ چکا تھا۔ اس میں دھماکا خیز مواد بھی موجود تھا، جس کی وجہ سے والٹن روڈ پر ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ پہلے پولیس نے کہا کہ وہ دھماکے کی نوعیت اور جگہ کا پتا لگا رہے ہیں، لیکن بعد میں پتا چلا کہ یہ آواز بھارتی ڈرون کے گرنے کی تھی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑا نقصان ہونے سے بچا لیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ رات گئے انڈیا کے پاکستان اور آزاد کشمیر میں کیے گئے میزائل حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے، جب کہ 57 زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ہلاکتوں کی تعداد 26 اور زخمیوں کی تعداد 46 بتائی گئی تھی۔
شہباز شریف کے مطابق ’گذشتہ رات ہم نے ثابت کر دیا کہ پاکستان دفاع میں منہ توڑ جواب دینا جانتا ہے۔ انڈین حملے میں 26 شہری ہلاک اور 46 زخمی ہوئے،ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔‘
شہباز شریف نے کہا کہ ’ہم اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے اور شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔ شاید وہ سمجھ بیٹھے تھے کہ ہم پیچھے ہٹ جائیں گے۔میرے عزیز ہم وطنوں عددی اعتبار سے کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے۔ انڈیا کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے، جو طیارے انڈیا کا غرور تھے وہ اب خاک بن چکے ہیں۔‘
وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’گذشتہ رات انڈیا نے جارحیت کر کے جو غلطی کی اس کا خمیازہ اب اسے ضرور بھگتنا ہوگا۔‘
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آج قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں طے پایا ہے کہ اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت پاکستان دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے مسلح افواج کو مکمل اختیار دیا ہے کہ وہ مناسب وقت، جگہ اور طریقے سے جواب دے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک بار پھر اپنا دعویٰ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ایئرفورس کے طیاروں نے تین رفال، ایک ایس یو 30 اور ایک مگ 29 تباہ کیے ہیں اور ان طیاروں کو نشانہ بنایا گیا کہ جو ہتھیار گرا کر بھاگ رہے تھے، انھیں نشانہ بنایا گیا۔ ’ہمیں اپنی ایئرفورس پر فخر ہے۔‘
غیر ملکی نشریاتی ادارے الجزیرہ نیوز کے مطابق انڈین انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پہلگام حملے سے متعلق معلومات یا تصاویر رکھنے والے لوگوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں۔این آئی اے نے اپنی کوششوں کو مزید شدت سے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ انسانیت کے خلاف ہولناک جرم کی تحقیقات میں کوئی مفید معلومات یا ثبوت ضائع نہ ہو۔
چیئرمین پیپلز پارٹی و سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے غیر ملکی نشریاتی ادارے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ "میں عالمی برادری سے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں کیونکہ یہ صرف دو طرفہ مسئلہ نہیں بلکہ ایک عالمی مسئلہ ہے، یہ دو جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کے درمیان ایک ممکنہ عالمی بحران ہے۔ عالمی برادری کو مداخلت کرنی چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ انڈیا کو ان اقدامات کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے۔"
احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ 6 اور 7 کی شب بچوں کو نشانہ بنانا دہشت گردی ہے، ہم اس دہشت گردی کا بھرپور جواب دیں گے۔ کس طرح پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنا کر قرآن پاک کو شہید کیا گیا،31 معصوم شہری شہید، جب کہ 71 زخمی ہوئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچے جنہیں زندگی کی بہاریں دیکھنی تھیں، کیا یہ وہ دہشت گرد ہیں جنہیں انڈیا نے نشانہ بنایا؟ ہمیں انڈیا سے اسی طرح کی چیزوں اور بربریت کی امید تھی۔ انڈیا کے دہشت گردی کو فروغ دینے کے ثبوت دنیا کے سامنے ہیں اور آج عالمی سطح پر سب جانتے ہیں کہ انڈیا دہشت گردی و قتل و غارت میں ملوث ہے۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہوگا کہ فرانسیسی ساختہ جدید جنگی طیارےکو کسی لڑائی میں نقصان پہنچا ہو۔
فرانسیسی اہلکار کے مطابق فرانسیسی حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے واقعی ایک سے زائد رافیل طیارے مار گرائے۔
نجی نشریاتی ادارے کے مطابق فرانس کے ایک اعلیٰ انٹیلیجنس اہلکار نے امریکی میڈیا کو تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے انڈین فضائیہ کا ایک رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔
پاکستان میٹرز سے مریدکے ایک شہری نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا کی طرف سے جب مزائل گرایا گیا تو ایسے محسوس ہوا جیسے آسمانی بجلی گری ہے، بعد میں لوگوں کے اکٹھے ہونے سے پتہ چلا کہ یہ انڈیا کی طرف سے مزائل گرایا گیا ہے۔
آذربائیجان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ملک کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مزید کشیدگی پر تشویش ہے اور اس تنازع کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ “ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے خلاف فوجی حملوں کی مذمت کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔”
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد ہے، پاک فضائیہ نے انڈین طیارے گرا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے،انڈیا کی جانب سے حالیہ حملوں کے خلاف پوری قوم کی طرح تمام سیاسی قیادت بھی متحد ہو گئی ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ انڈیا کو ہر محاذ پر شکست کا سامنا ہے، انڈیا انتہا پسند اور جنونی ریاست ہے، جو خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، پاک فضائیہ نے رافیل طیارہ گرا کر انڈین غرور خاک میں ملا دیا۔
وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہےکہ انڈیا کو ہر محاذ پر شکست کا سامنا ہے، مسلح افواج کسی بھی قسم کی کارروائی کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ انڈیا کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا گیا ہے۔ مسلح افواج نے انڈین طیارے گرا کر قوم کا سر فخر سے بلندکردیا ہے۔
مرکزی سیکرٹری جنرل جمیعت علمائے اسلام مولانا عبدالغفور حیدری نے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا، انڈین جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ پہلگام واقعے کی عالمی سطح پر شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات چاہتے ہیں۔
زرتاج گل نے کہا ہے کہ آج قومی اسمبلی میں کوئی سوال نہیں ہوگا بلکہ صرف پاکستان کی بات ہوگی، انڈیا اپنی ناکامی کا الزام پاکستان پر لگاتا ہے۔انڈیا کو منہ توڑ جواب دینے پر ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل انڈیا نے رات کی تاریکی میں معصوم شہریوں پر حملہ کیا، انڈیا نے پاکستان کی خودمختاری پر حملہ کیا ہے، ملکی دفاع کے لیے ہم سب متحد ہیں۔
وزیرِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد میں موجود غیر ملکی سفیروں کو صورتحال سے متعلق آگاہ کیا جائے گا، تمام سیاسی قیادت کو جراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔انڈیا نے کہا کہ رافیل طیارے بہت اچھے ہیں مگر انڈین پائلٹ بہت نکمے نکلے۔
نائب وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ 40 سے زائد ممالک سے رابطہ کرکے پاکستان مؤقف سے آگاہ کیا گیا ہے، پاکستان کے شفاف تحقیقات کے مؤقف کو دنیا بھر نے سراہا ہے، سفارتی سطح پر پاکستان نے اپنا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا ہے۔ پاکستان نے انڈیا پر واضح کیا تھا کہ اگر پانی روکا گیا تو اقدام اعلانِ جنگ تصور ہوگا۔
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ دونوں فریقین کی مرضی کے بغیر معطل نہیں کیا جاسکتا، پاکستان نے فیصلہ کیا تھا کہ انڈین اقدامات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ موجودہ صورتحال کے پیچھے انڈیا کی بدنیتی عیاں ہے۔
بلاول بھٹو نے انڈیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا تیاری کرو ابھی پاکستان کا جواب آنا ہے، انڈیا کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے، انڈیا وحشی اور درندہ بن چکا ہے، انڈیا نے نہتے بچوں کو نشانہ بنایا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بزدل انڈیا نے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملے کیے، چور اور بزدل رات کے اندھیرے میں حملے کرتے ہیں۔انڈیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ انڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں ایک واقعے کو بہانہ بنا کر صرف 10 منٹ میں ایف آئی آر درج کی اور پاکستان پر الزامات کی بارش کر دی۔ ’’ہم نے اس حملے میں کسی قسم کے تعلق سے انکار کیا اور بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کی، مگر انڈیا نے ہماری شفاف پیشکش کو رد کر دیا۔‘‘
وزیراعظم نے کہا ہے کہ انڈین حملے میں کئی پاکستانی شہری شہید ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی، مگر دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل رات دشمن نے ماضی کی طرح بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کیا، مگر اللہ تعالیٰ کے فضل، 24 کروڑ عوام کی دعاؤں اور افواجِ پاکستان کی بہادری سے یہ رات نعرۂ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں میں تبدیل ہو گئی۔
خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ انڈین قیادت رات کو جو کچھ کھو چکی ہے، ممکن ہے کہ اسے ریکور کرنے کے لیے وہ دوبارہ کوئی غیر ذمے دارانہ قدم اٹھائے۔ 'ٹینشنز ابھی بھی بہت ہائی ہیں اور کسی وقت بھی کچھ ہو سکتا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے انڈین جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور مودی کے پلے اب کچھ بھی نہیں بچا ہے۔ انڈیا کو آئندہ بھی اسی طرح کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور 'ہم پیمنٹ فوری کریں گے۔'
بلا اشتعال حملہ ہرگز بے جواب نہیں رہے گا، فیصلہ کن ردعمل جاری ہے، شہباز شریف
انڈین فوج نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا دیا
قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا قوم سے خطاب کریں گے، سرکاری ٹی وی
لائن آف کنٹرول پر پاکستان نے انڈین چیک پوسٹیں تباہ کردیں، انڈین فوج کی طرف سے سفید جھنڈے لہرادیے گئے۔
انڈیا نے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا
انڈیا ہمیشہ تحقیقات سے گریز کرتا رہا، آج بدلہ لینے آیا تھا لیکن خود ہی مار کھائی، وزیر اطلاعات
قوم کی دعاؤں سے پاکستان نے برتری حاصل کی ، عطا تارڑ
انڈیا سفید جھنڈ الہرانے پر مجبور ہوگیا، انہوں نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے ، عطا تارژ
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے انڈیا کے 5 طیارے مار گرائے ہیں، انڈیا کے متعدد فوجی قیدی بنالیے گئے ہیں۔
انٹونیو گوتریس نے دونوں ملکوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دنیا پاکستان اور انڈیا کے درمیان فوجی تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتی۔‘
ان کا کہنا ہے کہ انٹونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ’انھیں لائن آف کنٹرول اور انٹرنیشنل سرحد کے پار انڈین فوجی کارروائیوں پر بہت تشویش ہے۔‘
بی بی سی نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انھیں لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے پار پاکستان میں انڈین فوجی کارروائیوں پر گہری تشویش ہے۔
احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان کو نشانہ بنایا گیا۔ دشمن کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دے رہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مظفر آباد میں مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا، مریدکے میں بھی مسجد کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کے علاوہ کوٹلی میں بھی مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا، جس میں دو شہری شہید ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین حملوں میں ایک مسجد شہید ہوئی ہے۔ انڈیا نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے ہیں، انڈین حملے میں آٹھ پاکستانی شہید، جب کہ 35 زخمی ہوئے ہیں۔
نجی نشریاتی ادارے سٹی 42 کے مطابق پاکستان کے قومی سلامتی مشیر لیفٹینینٹ جنرل عاصم ملک کا امریکی وزیرِ خارجہ سے رابطہ ہوا ہے، جس میں انڈین حملے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ تمام سرکاری ادارے بند کیے جائیں۔
نجی نشریاتی ادارے سٹی 42 کے مطابق پاکستان کے تباہ ہونے والے تیاروں کی تعداد تین ہوگئی ہے، پاکستان نے انڈیا کا ایک رافیل طیارہ مار گرایا ہے۔ پاکستان نے انڈیا کے دو ڈرون طیارے بھی مار گرائے ہیں۔
پی ٹی وی نیوز کے مطابق پاک فوج کی فائرنگ سے بڑی تعداد میں دشمن کی ہلاکتوں کی اطلاعات آئی ہیں، پیر کانٹی سیکٹر میں 40 انڈین فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔
سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق پاک فوج نے دشمن کے بھاگتے فوجیوں پر آرٹلری سے فائرنگ کی۔
پی ٹی وی نیوز کے مطابق پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کی ہے، جس کے جواب میں دشمن کے 50 فوجی بدحواسی میں اپنی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا کے میزائل حملوں کے بعد جوابی کارروائی میں پاکستان نے انڈین فضائیہ کے دو جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔
ڈی جی آئی اایس پی آر نے کہا ہے کہ انڈیا نے علاقائی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، حملے کے بعد دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آگئی ہیں۔ دہشتگردی کی وجہ سے پاکستان نےآج بلوچستان میں سات جوان کھو دیے، ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اب تک قربانیاں دے رہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے خصوصی گفتگو ہوئے کہا ہے کہ انڈین جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
سردار سلیم حیدر خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دشمن کو اس کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور وطنِ عزیز کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری قوت کے ساتھ انڈین جارحیت کا جواب دے رہی ہیں اور پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
گورنر پنجاب نے بتایا کہ پاک فوج نے نہ صرف بروقت کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے حملے کو ناکام بنایا بلکہ انڈین رافیل طیارے کو مار گرایا، جو دشمن کے جنگی عزائم پر کاری ضرب ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ انڈیا کی جانب سے پاکستان پر حملہ ایک بزدلانہ حرکت ہے، جو اس کی کمزوری اور گھبراہٹ کی عکاس ہے، تاہم افواجِ پاکستان ملک کے دفاع کا ہنر جانتی ہیں اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے رات کی تاریکی میں انڈیا کے بزدلانہ فضائی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن نے جنگی جنون میں شہری آبادی کو نشانہ بنا کر ایک شرمناک اور ناقابلِ قبول اقدام کیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھی الرٹ ہے اور اسلام آباد فائربرگیڈ ہیڈ کوارٹر کو بھی الرٹ کر دیا گیا۔ مزید یہ کہ تمام اسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تمام اسٹاف کو فوری طور پر ڈیوٹیاں سنبھالنے کا حکم دے گیا ہے۔ پنجاب بھر کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ شہری دفاع سمیت دیگر تمام اداروں کے افسران اور عملہ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
بی بی سی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پورے پنجاب میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ پنجاب کے تمام ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
پی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے صبح 10 بجے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان دشمن سے نبٹنا بخوبی جانتے ہیں اور دشمن کو اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کی سرزمین کی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان کی افواج ہر وقت تیار ہیں اور دشمن کو اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم نے مزید کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور پاکستانی قوم کا مورال اور جذبہ بلند ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہم ہر صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔
سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انڈیا کے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکار دشمن نے پاکستان کے خلاف اپنے جارحانہ عزائم کو عملی جامہ پہنانا شروع کر دیا ہے، مگر پاکستان انڈیا کی مسلط کردہ اس جنگی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کا مکمل حق رکھتا ہے اور یہ بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔
پی ٹی وی نے سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں انڈیا کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کردیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے اسکائی نیوز کے مطابق پاکستان نے انڈیا کا رافیل طیارہ مار گرایا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے انڈین حملے کو شرمناک قرار دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شرم کی بات ہے ہم نے ابھی پاکستان کے خلاف انڈیا کے حملوں کے بارے میں سنا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا ہے کہ کوٹلی میں انڈین حملے میں دو شہری شہید ہوگئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ انڈیا نے پاکستان میں پانچ جگہوں کو نشانہ بنایا ہے، کوٹلی میں انڈین حملے میں دو شہری شہید ہوگئے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ انڈیا نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے، انڈیا نے جس طرح حملہ کیا اسے اس سے بڑھ کر جواب دیں گے۔
پی ٹی وی نیوز نے سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی شروع کی جاچکی ہے۔
پی ٹی وی نیوز کے مطابق انڈیا کے بزدلانہ حملے میں ایک معصوم بچہ شہید، جب کہ خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق بہاولپور میں مسجد سبحان میں حملہ کیا گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق انڈیا نے اس حملے میں سویلینز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق انڈیا کی جانب سے حملے کے بعد ایئراسپیس کو بند کردیا گیا اور تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ائیراسپیس کو 48 گھنٹے کے لیے بند کیا گیا ہے، جس کا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔
نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز نے ایوی ایشن ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام و لاہور ائیرپورٹ پر پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
مکمل تفصیلات:
منگل اور بدھ کی درمیانی شب انڈیا نے اشتعال انگیزی کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے پاکستان میں چھ مختلف مقامات پر 24 فضائی حملے کیے ، جن میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے نام پہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن نے کوٹلی، احمدپور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے میں حملے کیے، کوٹلی میں 2 شہریوں کی شہادت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ انڈیا نے شرمناک حملہ کیا ہے، انڈیا کے اس حملے کا جواب دیا جائے گا، پاکستان وقت کا تعین کرکے بھرپور جواب دے گا۔ انڈیا کی عارضی خوشی کو غم میں بدلا جائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حملے میں نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ پاک فوج متحرک ہے، انڈین طیاروں کو پاکستانی حدود میں نہیں آنے دیا گیا۔
نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق انڈیا کی جانب سے حملے کے بعد ایئراسپیس کو بند کردیا گیا اور تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ائیراسپیس کو 48 گھنٹے کے لیے بند کیا گیا ہے، جس کا نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
انڈیا کے بزدلانہ حملے میں عبادت گاہیں اور شہری آبادی نشانہ، 8 شہید، جب کہ 35 زخمی: ڈی جی آئی ایس پی آر
انڈیا کی جانب سے پاکستان پر حالیہ جارحیت کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں عام شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد شہید اور 35 زخمی ہو گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بہاولپور میں واقع مسجد سبحان اللہ پر حملے میں 5 افراد شہید اور 31 زخمی ہوئے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
کوٹلی میں ایک مسجد مکمل طور پر شہید ہو گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور 2 زخمی ہوئے۔
مریدکے میں بھی ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا، جہاں 1 شہری شہید اور 1 زخمی ہوا۔اسی طرح مظفرآباد میں مسجد بلال پر حملہ کیا گیا، جس میں ایک معصوم بچی زخمی ہوئی۔
اسی طرح شکر گڑھ میں ایک ڈسپنسری کو نقصان پہنچا، جب کہ سیالکوٹ کے نواحی گاؤں لوہاراں پر بھی حملہ کیا گیا تاہم وہاں کسی قسم کا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
پاک فوج کے ترجمان نے ان حملوں کو شرمناک اور بزدلانہ کارروائیاں قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا مؤثر اور مناسب وقت پر جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ اور ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
’آپریشن سندور‘ کے تحت نو مقامات کو نشانہ بنایا گیا: انڈین حکومت
غیر ملکی نشریاتی ادارے بی بی سی نیوز کے مطابق انڈین حکومت کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ انڈیا کی مسلح افواج نے سات مئی کو پاکستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں ’دہشتگردی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے لیے آپریشن سندور شروع کیا۔‘
اس بیان کے مطابق’مجموعی طور پر نو مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے، پاکستانی فوج کی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
کب کیا ہوا اور ہم کیا جانتے ہیں؟
پاکستان کی مسلح افواج کے مطابق انڈیا نے پیر اور منگل کی درمیانی رات اپنی فضائی حدود سے پاکستان کے پانچ مقامات کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے، جن میں بہاولپور، مریدکے اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے کوٹلی، مظفرآباد اور باغ شامل ہیں۔
پاک فوج ترجمان کے مطابق ان حملوں میں احمد پور شرقیہ میں 12 شہری زخمی ہوئے ہیں، جب کہ کوٹلی میں دو شہریوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ حملے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جب کہ فوج ہائی الرٹ پر ہے۔
دوسری جانب انڈین حکومت نے ان حملوں کو ‘آپریشن سندور’ کا نام دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ نو مقامات کو نشانہ بنایا گیا، تاہم ان کے مطابق “پاکستانی فوجی تنصیبات کو ٹارگٹ نہیں کیا گیا۔”
ان حملوں کے بعد ملک کی اعلیٰ ترین سیاسی اور عسکری قیادت متحرک ہو گئی ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فوری طور پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں مشرقی سرحد پر انڈین جارحیت اور اس کے ممکنہ نتائج کا جائزہ لیا جائے گا۔
ادھر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اسپتالوں، ریسکیو اداروں اور انتظامی مشینری کو الرٹ کر دیا ہے۔
صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان نے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے۔ تمام کمرشل پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ایوی ایشن حکام کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
انڈین حملے میں عام شہری نشانہ بنے، دہشتگردوں کے کیمپوں کا دعویٰ بے بنیاد ہے: وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے انڈیا کی جانب سے کیے گئے میزائل حملوں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کا نشانہ کسی بھی قسم کے دہشتگرد کیمپ نہیں بلکہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے سویلین علاقے تھے، جہاں عام شہری، خواتین اور بچے متاثر ہوئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے سکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ’’یہ وہ علاقے ہیں جہاں کوئی دہشتگرد کیمپ نہیں۔ ہم کل صحافیوں کے ایک وفد کو وہاں لے جا رہے ہیں تاکہ وہ خود صورتحال کا مشاہدہ کر سکیں۔‘‘
وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پاکستان ان حملوں کو کھلی جارحیت تصور کرتا ہے اور اپنی خودمختاری کے دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے۔ ان کے مطابق ’’ہم انڈین جارحیت کا بھرپور جواب دے رہے ہیں، تاہم فی الحال آپریشنل تفصیلات شیئر نہیں کی جا سکتیں۔‘‘
عطا اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’میری اطلاعات کے مطابق پاکستان نے دو انڈین جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔‘‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا کی جانب سے گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کو جواز بنا کر پاکستان پر حملہ کیا گیا، حالانکہ پاکستان نے اس واقعے کی غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات میں شمولیت کی پیشکش کی تھی۔
‘ دنیا پاکستان اور انڈیا کے درمیان فوجی تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتی،‘ سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ
غیر ملکی نشریاتی ادارے بی بی سی نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انھیں لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے پار پاکستان میں انڈین فوجی کارروائیوں پر گہری تشویش ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ انٹونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ’انھیں لائن آف کنٹرول اور انٹرنیشنل سرحد کے پار انڈین فوجی کارروائیوں پر بہت تشویش ہے۔‘
انٹونیو گوتریس نے دونوں ملکوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دنیا پاکستان اور انڈیا کے درمیان فوجی تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتی۔‘
پنجاب بھر میں 7 مئی کو تمام کالجز اور یونیورسٹیز بند، امتحانات ملتوی
حکومت پنجاب کے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ایک اہم اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 7 مئی 2025 (بدھ) کو پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی کالجز اور یونیورسٹیز بند رہیں گی، فیصلے کا اطلاق صوبے بھر میں ہوگا۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کے سیکریٹری کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بدھ کے روز تمام بورڈز (BISEs) اور یونیورسٹی سطح کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ ان امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ بین الاقوامی اداروں کی جانب سے لیے جانے والے امتحانات اس فیصلے سے متاثر نہیں ہوں گے اور اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، وائس چانسلرز، رجسٹرارز، ڈائریکٹرز اور امتحانات کنٹرولرز کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے تاکہ طلباء اور عملے کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔