📢 تازہ ترین اپ ڈیٹس
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات جاری ہے۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات ونشریات عطا واللہ تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں.
وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے آج ملاقات کریں گے.دونوں راہنما ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دفاع، معیشت، سیاحت اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی بات چیت کرینگے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے.استنبول کے ہوائی اڈے پہنچنے پر ترک وزیر دفاع، یشار گلر (Yashar Guler)، ڈپٹی گورنر استنبول، اردوان توران ایرمش (Erdoğan Turan Ermiş) ، پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، کونسل جنرل استنبول نعمان اسلم، حکومت ترکیہ کے اعلی حکام اور ترکیہ میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں نے انکا استقبال کیا.
وزیر اعظم ان ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔ بھارت کے ساتھ حالیہ بحران کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کو دی گئی حمایت پر انکا شکریہ ادا کریں گے. وزیراعظم 29-30 مئی 2025 کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سب سے پہلے استنبول جائیں گے جہاں ترک رہنماؤں سے ملیں گے، وفاقی وزیراطلاعات عط اتارڑ سمیت دیگر وفاقی وزرا بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
مکمل تفصیلات:
وزیر اعظم شہباز شریف ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے پر اسلام آباد سے روانہ ہوئے۔ وزیراعظم ان ممالک کے دورے کے دوران انڈیا کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران دوست ممالک کے طرف سے پاکستان کو دی گئی حمایت کے لیے شکریہ ادا کریں گے۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ نے ایک پریس ریلیز میں کہاکہ دورے کے دوران وزیر اعظم ان ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔
شہباز شریف 29-30 مئی کو تاجکستان کے شہر دوشنبہ میں گلیشیئرز کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے لیے اپنے ملک کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کو یقین دلایا کہ ترکی، انشاء اللہ اچھے اور برے دونوں وقتوں میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:خاموش سمندری جنگجو: پاکستان کا آگسٹا 90 بی اور انڈیا کا آریہنت، زیرِ سمندر کس کی طاقت فیصلہ کن ہے؟
دریں اثنا، آذربائیجان نے انڈیا کے بائیکاٹ کے باوجود پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل حمایت اور مضبوط یکجہتی کا اعلان کیا، جب کہ ایران نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے اور ثالثی کی پیشکش کی تھی، جو دہائیوں میں بدترین لڑائی کی شکل اختیار کر گئی تھی۔
دفتر خارجہ کی پریس ریلیز کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہفتہ کو آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
مزید پڑھیں:پاکستان نے دہشت گردوں کو ختم کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی، انڈین سیاستدان کا الزام
بات چیت کے دوران، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا اور علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز کے آئندہ دورہ آذربائیجان کے بارے میں بھی بات کی۔