President iran

📢 تازہ ترین اپ ڈیٹس

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے بعد سپریم لیڈ آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی ۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے رفقا کو خوش آمدید کہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے صدیوں پر محیط ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں۔ ایرانی صدر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز اور ان کے وفد کے ساتھ گفتگو میں سیاست،معیشت، بین الاقوامی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے، خطے میں امن اور سلامتی چاہتا ہے، امن کی خاطر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں ۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کیلئے سعد آباد محل تہران پہنچ گئے

وزیرِاعظم اورپاکستانی وفد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کریں گے جہاں دوطرفہ امور کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی امور پر گفتگو ہوگی۔.

وزیرِ اعظم اپنے دورے کے دوران ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کیلئے سعدآباد پیلس تہران پہنچیں گے جہاں وزیرِ اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا جسے پاکستان ٹیلی ویژن نشر کرے گا. بعد ازاں وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کی ایرانی صدر اور انکے وفد کے ساتھ ملاقات ہوگی. ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعاون کے فروغ اور پاکستان پر بھارت کی جانب سے مسلط کردہ حالیہ جنگ میں پاکستان کی حمایت و جنوبی ایشیاء میں امن کی کوششوں کیلئے وزیرِ اعظم ایرانی صدر و عوام کا شکریہ ادا کریں گے۔

ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم کو ایرانی فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی، نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر, وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی, وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڈ اور معاون خصوصی وزیر اعظم سید طارق فاطمی دورہءِ ایران میں وزیرِ اعظم کے ساتھ وفد میں شامل ہیں۔.

مہرآباد ائیر پورٹ تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی، ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم، پاکستان کے ایران میں سفیر مدثر ٹیپو اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا.


مکمل تفصیلات:

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف وفد کے ہمراہ تہران پہنچے ہیں جہاں وہ ایرانی صدر سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دو روز تک  ترکیہ  میں قیام کیا، ترکیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وہ ایران کے دارالحکومت تہران کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

استنبول کے ہوائی اڈے پر ترک وزیر دفاع یاشار گیولر (YASHAR GULER)، ڈپٹی گورنر استنبول الکر حاقتان کچمز (İLKER HAKTANKAÇMAZ)، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک (BURHAN KAYATURK)، پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، قونصل جنرل استنبول نعمان اسلم، حکومت ترکیہ کے اعلیٰ حکام اور ترکیہ میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔

وزیراعظم کے دورے کا بنیادی مقصد ترکیہ کے عوام اور بالخصوص صدر ایردوان کا پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں بھرپور تعاون اور حمایت پر شکریہ ادا کرنا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف اب ایران کے شہر تہران پہنچیں گے جہاں ان کی ایرانی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔