Hajj 2025

📢 تازہ ترین اپ ڈیٹس

سعودی حکومت نے حجاج کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں تاکہ ’ہیٹ سٹروک‘ اور شدید گرم موسم کے دوران پیدا ہونے والی دیگر بیماریوں سے حجاج کو بچایا جا سکے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مرکزی ہسپتال کے علاوہ ڈسپینسریاں بھی قائم کی گئی ہیں جبکہ ہلال احمر کے متحرک یونٹس بھی عرفات میں حجاج کی دیکھ بھال کے لیے موجود ہیں، جو ہرطرح کے ہنگامی طبی امدادی سامان اور آلات سے لیس ہیں ۔

اس سال دنیا بھر سے لگ بھگ 15 لاکھ عازمین سعودی عرب پہنچے ہیں اور شدید گرم موسم میں کسی بھی طرح کی ہنگامی طبی صورت حال سے نمٹنے کے لیے حج کے دوران کی صحت، سکیورٹی اور صفائی کے انتظامات کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیطان تمھارا کھلا دشمن ہے، اللہ نے نیکی کا عمل دیا اور برائی سے رکنے کا حکم دیا، نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں لہذا نیکیوں کی زیادہ سے زیادہ کوشش کرنی چاہیے، نماز قائم کرو، یہ اللہ اور بندے کے درمیان ایک بہترین رابطہ اور سب سے زیادہ درمیان کی نماز کی حفاظت کرنی۔

رسول اکرم ﷺ نے فرمایا اے ایمان والو اللہ کی عبادت ایسے کرو کہ جیسے تم اللہ کو دیکھ رہے ہو، یا پھر اللہ کی عبادت اس طرح سے کرو کہ جیسے اللہ تمھیں دیکھ رہا ہے۔

امام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبد اللہ نے حج کا خطبہ دیتے ہوئے فرمایا کہ تقویٰ اختیار کرنا ایمان والوں کی شان ہے، تقویٰ دنیا و آخرت کی بھلائی کا سبب ہے۔

عازمین مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ سن رہے ہیں، عازمین ظہر و عصر کی نمازیں اکٹھی ادا کریں گے۔ مسجد الحرام کے امام، شیخ صالح بن ہمید، مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ دے رہے ہیں۔ خطبہ حج کو 35 زبانوں میں ترجمہ کر کے نشرکیا جارہا ہے۔

اس سال تقریباً ایک لاکھ پندرہ ہزار پاکستانی عازمین بھی مشاعر کی ٹرینوں اور بسوں کے ذریعے میدان عرفات پہنچ چکے ہیں۔ سعودی حکام کی تعلیمات کے مطابق، عازمین کی بڑی تعداد اپنی نمازیں اپنے خیموں میں ادا کرے گی۔ وقوف عرفات کے بعد حجاج کرام ملک و قوم کے لیے مناجات کریں گے اور دعائیں مانگیں گے۔ سورج غروب ہونے کے بعد حجاج کرام عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ مغرب و عشاء کی نمازیں اکٹھی ادا کریں گے اور رات وہاں گزاریں گے۔


مکمل تفصیلات:

مکہ مکرمہ میں لاکھوں حجاج کرام موجود ہیں جو پوری دنیا سے یہاں پہنچے ہیں۔ ہر سال حج کے موقع پرمسلمانوں کا سب سے بڑا اجتماع ہوتا ہے۔

اس سال تقریباً ایک لاکھ پندرہ ہزار پاکستانی عازمین بھی مشاعر کی ٹرینوں اور بسوں کے ذریعے میدان عرفات پہنچ چکے ہیں۔

عازمین حج نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنا جو مسجد الحرام کے امام، شیخ صالح بن عبداللہ نے دیا، خطبہ حج کو 35 زبانوں میں ترجمہ کر کے نشرکیا گیا۔

اذان مغرب کے بعد نماز پڑھے بغیر حجاج کرام میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے۔ مزدلفہ میں حجاج کرام مغرب اور عشاء کی نمازیں ملا کر پڑھیں گے۔

مزدلفہ میں حجاج کرام شیطان کو مارنے کیلئے کنکریاں جمع کریں گے اور پھر حجاج مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے رات گزاریں گے اور  10 ذوالحجہ کو وقوف مزدلفہ کے بعد رمی کیلئے روانہ ہوں گے۔

Hajj 1
عازمین حج  آج منیٰ میں ظہر ، عصر ، مغرب اور عشاء کی نماز ادا کریں گے۔ (فوٹو: عرب نیوز)

پھر حجاج بڑے شیطان کو 7 عدد کنکریاں ماریں گے اور قربانی کریں گے۔ حجاج کرام حلق کرانے کے بعد احرام کھول دیں گے۔

11 ذوالحجہ کو حجاج کرام چھوٹے ،درمیانے اور بڑے شیطان کو سات سات کنکریاں ماریں گے۔  رمی جمرات کے بعد حجاج کرام طواف زیارت کیلئے خانہ کعبہ روانہ ہوں گے، طواف زیارت کے بعد حجاج کرام صفا مروہ کی سعی کریں گے۔

12 ذوالحجہ کو زوال آفتاب کے بعد تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماری جائیں گی۔ 13 ذوالحجہ کو حجاج کرام رمی جمرات کے بعد منی سے اپنی رہائش گاہ روانہ ہوجائیں گے۔

Arfaat

ترجمان وزارت مذہبی امور  کے مطابق پاکستانی عازمین کو سعودی سرکاری کمپنی سے 442 بسیں ملی ہیں، پاکستان حج مشن نے نجی کمپنی سے 510 اضافی بسیں حاصل کی ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مشاعر کے دوران 25 ہزار 861 عازمین بسوں سے روانہ ہوں گے۔ 62 ہزار پاکستانی عازمین ٹرین کے ذریعے مشاعر کا سفر کریں گے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق جمعرات سے حرم کیلئے سرنگوں کے ذریعے 4 کلومیٹر راستہ پیدل طے ہوگا، پاکستانی عازمین جمعرات سے حرم کیلئے سعودی شٹل سروس بھی استعمال کرسکیں گے۔