Bunair

📢 تازہ ترین اپ ڈیٹس

آج سے 22 اگست تک سندھ بھر میں تیز بارشوں کا امکان ہے اس دوران اربن فلڈنگ آندھی اور بجلی گرنے کے بھی امکانات ہیں۔

آزاد کشمیر میں موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے 5 روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

حالیہ بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو اب 1751 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق، راول ڈیم کے سپل ویز آج دوپہر ڈیڑھ بجے کھولے جائیں گے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے تحت مری انتظامیہ نے آئندہ دو روز کے لیے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ مری میں صبح سے تقریباً 74 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے اور آئندہ 2 روز میں راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال اور اٹک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔


مکمل تفصیلات:

وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے میڈیا کو بریفنگ دی، جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ مون سون کے ابھی مزید دوسے تین اسپیل متوقع ہیں۔

اب تک 670 افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ مون سون کا موجودہ ساتواں اسپیل 22 اگست جاری رہے گا۔

وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم کی صدارت میں حالیہ سیلاب کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا،  جس میں خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیلاب کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں امداد اور بچاؤ کی جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ وفاقی حکومت قومی ذمہ داری کے تحت اپنا کردار نبھا رہی ہے۔  ارلی وارننگ سسٹم کے تحت ڈیٹا شیئر کیا جاتا رہا ہے۔

عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ موسم کی بروقت اطلاعات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوئے ہیں، سیلاب متاثرین کی مدد ہمارا فریضہ ہے۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ سیلاب سے متاثرین سے دلی ہمدردی ہے، متاثرین کے نقصانات کے ازالے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے بلاتفریق صوبوں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

Whatsapp image 2025 08 18 at 3.07.21 pm
متاثرین کے نقصانات کے ازالے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ (فوٹو: پی ٹی وی)

انہوں نے انکشاف کیا کہ پوری دنیا کے کاربن کا ہمارے خطے میں 45 فیصد اخراج ہوتا ہے، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے کلاؤڈ برسٹ کی صورتحال پیدا ہورہی ہے۔ پانچ سے چھ ممالک مجموعی طور پر 70 فیصد کاربن کا اخراج کرتے ہیں۔ کاربن اخراج کے ذمہ دار ممالک گرین ریزیلیئنس فنڈز بھی لے رہے ہیں۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ وزیرِاعظم نے وزراء کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں تک پہنچیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور عالمی حدت کی وجہ سے گلیشئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ پہاڑوں سے آنے والا پانی نشیبی علاقوں میں آبادیوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور راولپنڈی، اسلام آباد کے علاقے متاثر ہورہے ہیں۔ مون سون کے ابھی مزید دوسے تین اسپیل متوقع ہیں،  اب تک 670 افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ مون سون کا موجودہ ساتواں اسپیل 22 اگست جاری رہے گا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے، ستمبر کے آخر تک صورتحال معمول پر آجائے گی۔  جامع لائحہ عمل کے تحت انفراسٹرکچر کی بحالی کا کام جاری ہے۔ متاثرین کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم راشن پیکج کے تحت خیبرپختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان بھجوائے جارہے ہیں،