حکم نامے کے مطابق پاک فوج کی تعیناتی 11 اکتوبر 2026 کو آئین کے آرٹیکلز 232 اور 234 کے تحت جاری کیے گئے ایمرجنسی کے اعلان کی مدت تک ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کی تعیناتی کا مقصد شہریوں کی جان و مال اور سرکاری تنصیبات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ اس سلسلے میں فوج امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے سول انتظامیہ کی معاونت کرے گی۔

حکم نامے کے مطابق خیبر پختونخوا میں تعینات کیے جانے والے فوجی دستوں اور وسائل کی تعداد کا تعین گورنر خیبر پختونخوا، جی ایچ کیو کے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک فوج کی تعیناتی سے متعلق حکم نامہ آئندہ گزٹ آف پاکستان، پارٹ ٹو میں شائع کیا جائے گا۔