لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ ناگزیر ہو چکا تھا، کیونکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال مسلسل خراب ہو رہی تھی۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ دنیا کے کس ملک میں کوئی وزیراعلیٰ سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت پر حملہ کرتا ہے؟

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ 13 سال کے دوران خیبرپختونخوا کو نقصان پہنچایا ہے، تاہم اب صوبے کے عوام تحریک انصاف کی حکومت سے آزاد ہو گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پُرعزم ہے۔