پولیس کے مطابق آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ خاتون چند روز قبل لاہور پہنچی تھی۔ خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ دو نامعلوم لڑکیاں اسے ایک کیفے میں لے گئیں، جہاں پہلے سے 3 مرد موجود تھے۔

پولیس کے مطابق کیفے میں کچھ وقت گزارنے کے بعد مذکورہ افراد غیرملکی خاتون کو ایک فلیٹ میں لے گئے۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ فلیٹ میں اسے مبینہ طور پر نشہ آور چیز پلائی گئی، جس کے بعد 3 افراد نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان غیرملکی خاتون کو ایئرپورٹ کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور واقعے میں ملوث مبینہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی شناخت کے لیے مختلف پہلوؤں سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد واقعے سے متعلق مزید حقائق سامنے آئیں گے۔