ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق پولیس، اسٹیج کنٹینر، کرسیاں اور دیگر سامان اٹھا کر لے گئی۔ 

جماعت اسلامی کے کارکن لاہور اور گرد و نواح سے اکٹھے ہو رہے ہیں، جماعت اسلامی لیوی بھتہ کیخلاف جلسہ کرکے رہے گی، کارکن  طے شدہ مقام پر پہنچیں وہیں جلسہ منعقد ہو گا۔

یاد رہے کہ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اعلان کیا تھا کہ آج لاہور میں تاریخی جلسہ ہوگا۔ اس جلسے سے حافظ نعیم الرحمان خطاب کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری اور امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے  وحدت روڈ لاہور پر پولیس گردی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا۔ 

رکاوٹوں کے باوجود عوام کی ایک بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچ چکی ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان تھوڑی دیر تک جلسہ گاہ پہنچیں گے ۔