اسلام آباد میں “ایکو آف فلسطین” کے نام سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مقامی اور عالمی شخصیات نے شرکت کی۔
کانفرنس جماعت اسلامی کی جانب سے کرائی گئی جس میں امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم نے بھی شرکت کی۔
کانفرنس میں نشریاتی ادارے الجزیرہ کے صحافی علی ابو رازق نے بھی خطاب کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ”غزہ میں نسل کشی کے بعد ہمیں ایک نیا بیانیہ اپنانا چاہیے کیوں جنگ کے بعد ایک نئی قسم کے سامعین سامنے آئے ہیں”۔