Follw Us on:

ٹرمپ نے ڈین مونگینو کو ایف بی آئی کا ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کر دیا

حسیب احمد
حسیب احمد
ایف بی آئی ڈپٹی ڈائریکٹر کے لیے ڈین مونگینو کا انتخاب بہت اہم ہے(تصویر، گوگل)

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  سابق پولیس اہلکار، خفیہ ایجنسی کے سابق ایجنٹ اور ریڈیو پوڈ کاسٹر ڈین مونگینو کو ایف بی آئی کا ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے جوکہ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کیش پٹیل کے ساتھ خدماتا انجام دیں گے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر پیغام میں لکھا کہ ایف بی آئی ڈپٹی ڈائریکٹر کے لیے ڈین مونگینو کا انتخاب بہت اہم ہے، وہ کیش پٹیل کے ساتھ بہترین خدمات انجام دے سکتے ہیں۔

اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد وہ اپنے پوڈ کاسٹ کو چھوڑ دیں گے جوکہ اس وقت امریکہ بھر میں 56ویں نمبر پر ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے ڈین مونگینو کو سینیٹ کی منظوری بھی درکار نہیں ہوگی۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ڈین مونگینو کو محب وطن اور ملک سے پیار کرنے والا انسان قرار دیا ہے۔

ڈین مونگینو 4  دسمبر 1974 میں کوئینز نیویارک میں پیدا ہوئے، وہ پروڈیوسر اور مصنف کے طور پر اپنی شناخت رکھتے ہیں، ان کی اہلیہ پولا آنڈریا مارٹینز ہیں جن سے ان کی دو بچیاں آئزہ بیل اور ایمیلی ہیں۔

ڈین مونگینو نے سٹی یونیورسٹی آف نیویارک سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی، جبکہ پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔

 1995 سے 1999 تک نیویارک پولیس میں بطور آفیسر خدمات انجام دیں ، 1999 سے 2011 تک سیکرٹ سروس میں خدمات انجام دیں۔

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس