Follw Us on:

گورنر خیبرپختونخوا کی وزیراعظم سے اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کی درخواست

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
گورنر خیبرپختونخوا کی وزیراعظم سے اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کی درخواست

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرکے “بینظیربھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ” رکھا جائے۔

فیصل کریم کنڈی نے اپنے خط میں کہا کہ 21 جون 2008 کو اُس وقت کے وزیراعظم نے ائیرپورٹ کا نام بینظیر بھٹو کے نام پر رکھنے کا اعلان کیا تھا اور 17 جولائی 2008 کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا تھا۔

گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام بینظیر بھٹو کے نام پر رکھنے کا مقصد اُن کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا اور انہوں نے وزیراعظم سے امید ظاہر کی کہ وہ اس درخواست پر مثبت ردعمل دیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جب کے پی حکومت نے پشاور میں واقع واحد بین الاقوامی کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے اسے “عمران خان کرکٹ سٹیڈیم” رکھنے کا فیصلہ کیا، جس پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے تنقید کی تھی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صوبے کی شناخت مٹانے کے درپے ہیں۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب صوبائی کابینہ نے پشاور کے “اربع نیاز کرکٹ اسٹیڈیم” کا نام تبدیل کرکے “عمران خان کرکٹ سٹیڈیم” رکھنے کی منظوری دی۔

اس پر گورنر کنڈی نے اس فیصلے کو “نہایت نامناسب” قرار دیتے ہوئے کہا کہ 9 مئی 2023 کے فسادات کے ماسٹر مائنڈ کی علامت کے طور پر سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنا ریاست مخالف عناصر کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔

گورنر نے مزید کہا کہ صوبے کے عوام سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے خلاف ہیں اور اس پر سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔

وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنے نو سالہ دور میں پشاور سٹیڈیم کی بحالی میں ناکام رہی جبکہ وفاقی حکومت اور پی سی بی نے دیگر شہروں کے سٹیڈیمز کی تزئین و آرائش میں کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مختلف معاہدے طے

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس