ماحول کو بہتر بنانے میں پودے اہم کردار ادا کرتے ہیں،کراچی میں ایک ایسی سوسائٹی کام کررہی ہے جو ماحول کو بہتر بنانے کے لیے کام کررہی ہے اور شجرکاری کو فروغ دے رہی ہے۔
50 سے 60 سال پرانے درختوں کو دوبارہ اگانا ایک جاپانی طریقہ ہے، جس کو ’بون سائی‘ کہا جاتا ہے، بون مطلب درخت اورسائی مطلب ٹرے تو جو درخت ہے اس کو بنیاد طور پہ ٹرے میں اگایا جاتا ہے۔
کراچی میں کام کرنے والی سوسائٹی کے منتظمین کا بتانا ہے کہ ہم درختوں کو ٹرے میں اگاتے ہیں، اس کا آسان مقصد ہے کہ لوگ گھروں میں پودے لگائیں اور ماحول بچائیں۔
بون سائی ایک آرٹ ہے جو دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی مقبولیت حاصل کررہا ہے ۔
لوگوں کو شجر کاری کی طرف راغب کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے، گھروں میں اس طریقے سے پودے اگا کر ماحول کو بہتر رکھا جاسکتا ہے۔