دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے منجمد غزہ جنگ بندی معاہدے پر دوبارہ عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔
اسرائیل کی حراست میں فلسطینی قیدیوں کو آج رہا کیا جائے گا۔
پچھلےدنوں اسرائیل کی جانب سے کہا گیا تھا کہ جس طرح سے یرغمالیوں کو کیمروں کے سائے تلے آزاد کیا جاتا ہے یہ نہیں ہونا چاہیے۔
اس وجہ سے اسرائیل نے 602 قیدیوں کی رہائی موخر کر دی تھی اور جنگ بندی کا معاہدہ منجمد کر دیا۔
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات مصر مییں منعقد ہوں گے۔
امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوفکا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں شریک ہونے کے لیے امریکی نمائندے مصر روانہ ہوگئے ہیں۔