زندگی بچانے کے لیے ایک قطرہ خون بھی قیمتی ہوتا ہے! اب پنجاب کے شہریوں کے لیے خون کی ہنگامی ضرورت پوری کرنا مزید آسان ہو گیا ہے، 15 پر کال کر کے ہنگامی صورتحال میں ضرورت پوری کریں۔
لاہور سیف سٹی اتھارٹی نے پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر ورچوئل بلڈ بینک کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ کسی بھی وقت، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں، خون کی ضرورت ہو تو 15 پر کال کریں اور 4 کا ہندسہ دبائیں۔
آپ کی کال موصول ہوتے ہی، سیف سٹی کا آفیسر آپ کو بلڈ بینک ڈیٹا بیس میں موجود ڈونر سے جوڑے گا، تاکہ خون کی دستیابی فوری ممکن بنائی جا سکے۔
اس ورچوئل بلڈ بینک کو خون عطیہ کرنے والے اداروں، این جی اوز، اور تعلیمی اداروں کے بلڈ بینکس سے منسلک کر دیا گیا ہے جبکہ پنجاب پولیس کے بہادر افسران و جوان بھی بڑی تعداد میں اس مشن کا حصہ بن رہے ہیں۔
اب تک 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار خود کو بطور بلڈ ڈونر رجسٹر کروا چکے ہیں اور یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔”
اگر آپ بھی زندگی بچانے کے اس مشن کا حصہ بننا چاہتے ہیں، تو ابھی 15 پر کال کریں یا سیف سٹی کی ویب سائٹ پر جا کر خود کو بطور بلڈ ڈونر رجسٹر کریں۔