Follw Us on:

بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، صدر زرداری کا بلاول کے ساتھ پنجاب میں بیٹھنے کا اعلان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
بلدیاتی الیکشن کا ہونا بہت ضروری ہے۔ (فوٹو: گوگل)

بلدیاتی انتخابات کے دوران آصف زرداری نے بلاول بھٹو کے ساتھ پنجاب میں بیٹھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے صدر زرداری سے ملاقات کی، جس میں صدر آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کو بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار رہنےکی ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ وہ اور بلاول بھٹو زرداری خود پنجاب میں بیٹھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں دیر نہیں ہونی چاہیے، بلدیاتی الیکشن کا ہونا بہت ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کی بلدیاتی سیاست، اختیارات کی کمی اور عوامی مسائل کا سمندر

صدرمملکت نے کہا کہ پانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے، سندھ اور بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہو رہے، ہر فورم پر نشاندہی کرچکے ہیں کہ ہمیں پانی کے مسئلےکو سنجیدہ لینا ہوگا، اس موقع پر انہوں نے گورنر پنجاب سلیم حیدر کی تعریف کی اور انہیں بہترین کام کرنے والا قرار دیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس