خواتین کو انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے ایک انقلابی قدم! پاکستان کا پہلا ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، جو کسی بھی وقت، کہیں بھی خواتین کو مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے زیر انتظام قائم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، خواتین پر تشدد کے خاتمے اور فوری انصاف کی فراہمی میں ایک نئی امید بن چکا ہے۔
خواتین نے اس پلیٹ فارم پر اپنی شکایات درج کروائیں، اور انصاف کے دروازے تک ان کی رسائی ممکن بنائی گئی۔ پہلے چھ ماہ کے دوران، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 23 ہزار 575 ایف آئی آرز درج کروائیں۔
ہراسگی، گھریلو تشدد، گھریلو ناچاقی، لڑائی جھگڑے اور دیگر سنگین مسائل پر پہلے 6 ماہ میں 1 لاکھ 99 ہزار 38 کیسز میں مدد فراہم کی گئی۔
اگر آپ کو بھی مدد درکار ہے، تو اب آپ کو تھانے جانے کی ضرورت نہیں! اپنے گھر بیٹھے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں اور فوری مدد حاصل کریں۔
یہ قدم خواتین کے تحفظ اور انصاف کی جانب ایک روشن راہ ہے۔ کیونکہ ہر عورت کو تحفظ، ہر عورت کو انصاف!