Follw Us on:

خوارجی دہشت گردوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، محسن نقوی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
محسن نقوی نے نیشنل انٹیلی جنس، تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کے قیام کی منظوری دے دی۔( فائل فوٹو)

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوارجی دہشت گردوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔

نجی نشریاتی ادارے سٹی 42 کے مطابق محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کر کے 6 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ خوارجی دہشت گردوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔ خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

سکیورٹی فورسز کے قیام امن کے لیے اقدامات لائق ستائش ہیں۔ قوم خوارجی دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ خوارجی دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی فورسز کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

واضح رہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے شمالی وزیرستان ضلع میں ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چھ دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس