Follw Us on:

‘پیپلز پارٹی کے جتنے لوگ یہاں ہیں وہ سب فارم 47 والے ہیں’، پیپلز پارٹی رہنما کی دورانِ خطاب زبان پھسل گئی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پیپلز پارٹی کے جتنے لوگ یہاں ہیں وہ سب فارم 47 والے ہیں۔ (فوٹو: جیو)

پیپلز پارٹی رہنما اور وزیرِ توانائی و پبلک ہیلتھ سندھ سید ناصر حسین شاہ کی خطاب کے دوران زبان پھسل گئی اور اپنی ہی پارٹی کو فارم 47 والی کہہ دیا۔

رہنما پیپلز پارٹی سید ناصر حسین شاہ کا ٹنڈوجام میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فارم 45 اور 47 کی بہت باتیں ہوتی ہیں، الحمداللہ پیپلز پارٹی کے جتنے لوگ یہاں بیٹھے ہیں، وہ فارم 47 والے ہیں۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی ملک میں فرعون کی طرح کام کر رہا تھا، شرجیل میمن

دوسری جانب صوبائی وزیرِ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جس طرح ناصر حسین شاہ نے کہا ہے وہ فارم 47 والے ہیں، جب کہ ہم فارم 47 والے نہیں فارم 45 والے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس