Follw Us on:

‘ٹائم’ میں شائع عمران خان کا مضمون پاکستان کے چہرے پر کالک تھوپنے کی کوشش ہے، سینیٹر عرفان صدیقی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
مضمون میں حکومت، عدلیہ، مسلح افواج اور تمام اداروں پر بے بنیاد الزامات لگائے گئےہیں۔ (فوٹو: گوگل)

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امریکی میگزین ‘ٹائم’ میں شائع ہونے والا عمران خان کا مضمون عالمی سطح پر پاکستان کے چہرے پر کالک تھوپنے کی انتہائی قابلِ مذمت کوشش ہے۔

حکومتی سینیٹر عرفان صدیقی نے امریکی جریدے ’ٹائم‘ میں شائع ہونے والے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مضمون پر سخت ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا ہے کہ امریکی میگزین میں عمران خان کا مضمون پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

مضمون میں حکومت، عدلیہ، مسلح افواج اور تمام اداروں پر بے بنیاد الزامات لگائے گئےہیں۔ اس میں عمران خان کو اڈیالہ جیل سے نکال کر ہاؤس اریسٹ کی پیشکش کا جھوٹا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

آرمی چیف سید عاصم منیر کو چاہیے کہ وہ فوج کو اس کے آئینی دائرہ کار میں رکھیں۔ (فوٹو: گوگل)

 بانی پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ کسی بھی مرحلے پر ایسی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، بہتر ہے کہ وہ خود بتا دیں کہ یہ پیشکش کس کی طرف سے کس نے اور کب ان تک پہنچائی؟

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی جریدے ‘ٹائم’ میں بانی پی ٹی آئی و سابق وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کا مضمون شائع کیا گیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آرمی چیف سید عاصم منیر کو چاہیے کہ وہ فوج کو اس کے آئینی دائرہ کار میں رکھیں۔

پاکستان کی ترقی صرف اسی وقت ممکن ہے، جب ملک میں حقیقی جمہوری نظام نافذ ہو ایک ایسا نظام جسے عوام نے منتخب کیا ہو۔

مزید پڑھیں: “آمریت کے سائے، عوام کی مزاحمت” عمران خان کا عالمی جریدے میں کالم

عمران خان نے لکھا کہ جوں جوں ہم 2025 میں داخل ہو رہے ہیں، میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے ہنگامہ خیز اور آزمائشوں سے بھرے دور پر غور کر رہا ہوں۔ اپنی قید تنہائی میں بیٹھ کر میں ایک ایسے ملک کی افسوسناک حقیقت کا مشاہدہ کر رہا ہوں جو جبر کی لپیٹ میں ہے۔ لیکن اس سب کے باوجود، میں پاکستانی عوام کے عزم اور انصاف کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی پر یقین رکھتا ہوں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس