April 19, 2025 10:46 pm

English / Urdu

Follw Us on:

چیئرمین پی سی بی کی ڈومیسٹک کرکٹرز سے ملاقات: فٹنس اور ٹریننگ پر زور

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، جس میں فٹنس، ٹریننگ، ڈائٹ پلان اور کرکٹنگ اسکلز کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے ٹرینرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے تمام کرکٹ اکیڈمیز تک کھلاڑیوں کی رسائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ہر کھلاڑی کے لیے خصوصی ڈائٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت بھی دی۔

ملاقات میں کھلاڑیوں نے ہائی پرفارمنس سینٹرز میں تربیت، فٹنس اور دیگر سہولیات کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جس پر چیئرمین پی سی بی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ “یہ نوجوان کھلاڑی پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں، اور ان کی بہترین تیاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔”

ملاقات میں محمد علی، علی رضا، احمد دانیال، نثار احمد، محمد ابتسام، محمد سلمان، آفاق آفریدی، عبدالصمد، سعد مسعود، خواجہ نافع، معاذ صداقت، عرفات منہاس، مبشر خان، حیدر علی، حسان نواز، فیصل اکرم، طاہر بیگ اور قاسم اکرم سمیت کئی ابھرتے ہوئے کرکٹرز شامل تھے۔

محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے ستارے قرار دیا اور کہا کہ ان کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ عالمی معیار کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس