Follw Us on:

‘ریاست کے تین ستون اپنی اہمیت کھو چکے، میڈیا ہی واحد امید ہے’، رانا ثنااللہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
حکومت ملک میں مہنگائی کی رفتار 38 سے 40 فیصد کم کر کے 3 سے 4 فیصد تک لے آئی ہے۔ (فوٹو: گوگل)

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر سچی بات کی جائے تو یہ ایک حقیقت ہے کہ ریاست کے تین ستون اپنی اہمیت کھو چکے ہیں، صرف میڈیا کا چوتھا ستون ہی ملک کو آگے لے کر جا سکتا ہے۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرنے کے بجائے مخالفین سرکاری اشتہارات کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مشیر برائے سیاسی امور نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت ملک میں مہنگائی کی رفتار 38 سے 40 فیصد کم کر کے 3 سے 4 فیصد تک لے آئی ہے اور اسے مزید کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ مزید یہ کہ منارٹی کارڈ سمیت دیگر پروگرامز کا مقصد آسانی فراہم کرنا ہے، موجودہ مہنگائی میں اس رقم سے سہارا ملے گا۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کے اشتہارات یا خبریں؟ صحافت کی غیرجانبداری پر سوالیہ نشان

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی رفتار کو حکومت کنٹرول میں رکھتی ہے، مہنگائی کی رفتار کو مزید نیچے لائیں گے، پاکستان کی جب جب خدمت کا موقع ملا بھرپور خدمت کی۔

رانا ثنااللہ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اگر دوبارہ کوئی 12 اکتوبر کو پاکستان پر مسلط نہیں ہوا تو پاکستان دو سال میں معاشی بحران سے نکل جائے گا۔ وزیراعظم کی قیادت میں وفاقی حکومت اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ایس آئی ایف سی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ اگر سچی بات کی جائے تو یہ ایک حقیقت ہے کہ ریاست کے تین ستون اپنی اہمیت کھوچکے ہیں، صرف میڈیا کا چوتھا ستون ہی ملک کو آگے لے کر چلے گا، مخالفین کو کارکردگی کے خلاف کوئی نکتہ نہیں ملتا تو سرکاری اشتہارات کو ایشو بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ بلوچستان میں سکیورٹی اداروں کو مضبوط کرنا چاہیے تاکہ پہاڑوں پر بیٹھے لوگ نیچے نہ اتر آئیں، بلوچستان میں دہشت گرد معصوم لوگوں کو شناختی کارڈ دیکھ کر گولیاں مارتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بھی مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں کو مضبوط کیا گیا، اگر کے پی میں مسلح افواج نہ ہوں تو علی امین گنڈاپور اپنا بوریا بستر لپیٹ کر دوپہر کو ہی دوڑ جائیں گے، پوری قوم مسلح افواج اور سکیورٹی فورسز کی پست پر کھڑی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس