Follw Us on:

امریکا کی جانب سے کینیڈا اور میکسیکو پر متوقع ٹیرفز، 4 مارچ کو ہو گا اہم اعلان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Minster of trade
امریکا کی جانب سے کینیڈا اور میکسیکو پر متوقع ٹیرفز، 4 مارچ کو ہو گا اہم اعلان

امریکی وزیرِ تجارت ‘ہیوڈ لوٹک’ نے فاکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ امریکا کی جانب سے کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرفز کا نفاذ 4 مارچ سے متوقع ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ ان ٹیرفز کی حتمی شرح کا تعین خود امریکی صدر، ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔

ٹرمپ نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ دونوں ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کریں گے مگر لوٹک کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر ابھی کچھ بھی حتمی نہیں، اور صدر ٹرمپ اس پر مزید سوچ بچار کر رہے ہیں۔

لوٹک نے کہا، “یہ ایک تبدیل ہوتی صورتحال ہے، صدر ٹرمپ ابھی اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ میکسیکو اور کینیڈا کے ساتھ معاملات کس انداز میں طے کیے جائیں۔”

یہ ٹیرفز اس بات کا اشارہ ہیں کہ امریکا اپنے تجارتی تعلقات میں سختی لانے والا ہے، اور ان ممالک سے تجارت میں تبدیلیاں متوقع ہیں۔

اس کے ساتھ ہی، امریکا چین پر بھی 10 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اگر چین امریکا کی سرحدوں کے ذریعے فینٹینائل کی اسمگلنگ کو روکنے میں کامیاب نہ ہوا تو۔

امریکی صدر کی اس اہم پالیسی سے عالمی تجارتی ماحول میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں: روس کا شام میں فوجی اڈوں کو برقرار رکھنے کے لیے جوئے کا کھیل

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس