اپریل 5, 2025 1:07 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

سوشل میڈیا ایپس بچوں کے لیے کتنی محفوظ: برطانیہ نے تحقیقات جاری کر دیں

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

برطانیہ کے پرائیویسی کے نگران ادارے، انفارمیشن کمشنر آفس نے تحقیقات شروع کی ہیں کہ ٹک ٹاک، ریڈٹ اور امیگر بچوں کی پرائیویسی کی حفاظت کیسے کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا کمپنیاں ایسے خاص طریقے استعمال کرتی ہیں جو صارفین کو زیادہ دیر تک مصروف رکھتے ہیں اور ان کی دلچسپی کے مطابق مواد دکھاتے ہیں۔ لیکن یہ عمل بچوں کے لیے نقصان دہ مواد کو بڑھا سکتا ہے، جس سے وہ منفی اثرات کا شکار ہو سکتے ہیں۔

واچ ڈاگ اس بات کی جانچ کر رہا ہے کہ چینی کمپنی بائٹ ڈانس کا ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک، 13 سے 17 سال کے بچوں کی ذاتی معلومات کا استعمال کیسے کرتا ہے تاکہ انہیں مخصوص مواد دکھایا جا سکے۔

اسی طرح، ریڈٹ اور امیگر کے بارے میں بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ یہ پلیٹ فارمز بچوں کی عمر کا اندازہ کیسے لگاتے ہیں۔

انفارمیشن کمشنر آفس نے کہا کہ اگر یہ کمپنیاں قانون کی خلاف ورزی کرتی پائی گئیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

گزشتہ سال برطانوی حکام نے ٹک ٹاک پر 12.7 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا تھا کیونکہ اس نے والدین کی اجازت کے بغیر 13 سال سے کم عمر بچوں کا ڈیٹا استعمال کیا تھا۔

ریڈٹ کے ترجمان نے کہا کہ وہ برطانوی قوانین کے مطابق کام کرنے کے لیے تبدیلیاں لا رہے ہیں، لیکن بائٹ ڈانس، ٹک ٹاک اور امیگر نے اس معاملے پر کوئی جواب نہیں دیا۔

برطانیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے سخت قوانین بنائے ہیں تاکہ وہ بچوں کو نامناسب اور نقصان دہ مواد سے محفوظ رکھ سکیں۔

ان قوانین کے تحت فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کو اپنے نظام میں ایسے اقدامات شامل کرنے ہوں گے جو نقصان دہ مواد کو کم یا فلٹر کر سکیں تاکہ بچوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

 

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس