Follw Us on:

کینیڈا کا جوابی وار: امریکی اشیا پر 155 ارب ڈالر پر 25 فیصد ٹیرف لگانےکی دھمکی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
کینیڈا 155 ارب ڈالر مالیت کی امریکی اشیا پر 25 فیصد محصولات نافذ کرے گا،( فائل فوٹو)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا، میکسیکو اور چائنہ کی اشیا پر ٹیرف لگا نے کی دھمکی کو ثابت کیا اور اب سے ان ممالک پر ٹیرف لگایا جائے گا، امریکی صدر کے اس عمل کے جواب میں کنیڈا نے بھی ٹیرف لگانے کی ٹھان لی ہے اورامریکی اشیا پر 25 فیصد تک ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی ہے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دارالحکومت اوٹاوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے کینیڈا پر بلاجواز محصولات عائد کیے جو آج سے نافذ العمل ہیں، جس کے جواب میں کینیڈا 155 ارب ڈالر مالیت کی امریکی اشیا پر 25 فیصد محصولات نافذ کرے گا،

کینیڈین وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امریکا نے اپنے قریبی دوست اور اتحادی کینیڈا کے خلاف تجارتی جنگ شروع کی، ٹرمپ روس کے ساتھ مثبت انداز میں کام کرنے کی بات کر رہے ہیں اورٹرمپ ولادیمیر پیوٹن کو خوش کر رہے ہیں، جس کا مطلب بتائیں۔

انہوں نے کہاکہ  30ارب ڈالر مالیت کی امریکی اشیا پر فوری طور پر ٹیرف نافذہو گا، 125ارب ڈالر مالیت کی امریکی اشیا پر 21 دنوں میں ٹیرف لگے گا۔

جسٹن ٹرڈو کا مزید کہنا ہے کہ ہم شائستہ ہیں لیکن لڑائی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،کینیڈا ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں دعوے دائر کرے گا،ہمارے ٹیرف اس وقت تک برقرار رہیں گے جب تک امریکی ٹیرف واپس نہیں لیا جاتا ۔

واضح رہے کہ چین نے بھی امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر تجارتی جنگ میں مزید شدت آئی، تو بیجنگ اس جنگ کو ایک تلخ انجام تک پہنچانے میں پیچھے نہیں ہٹے گا۔یہ بھی پڑھیں:اگر ٹرمپ نے تجارتی جنگ جاری رکھی تو اس کے تلخ انجام تک لڑیں گے، چین

چین نے بھی امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر تجارتی جنگ میں مزید شدت آئی، تو بیجنگ اس جنگ کو ایک تلخ انجام تک پہنچانے میں پیچھے نہیں ہٹے گا( فائل فوٹو)

چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان ‘لین جیان’ نے امریکا کے حالیہ تجارتی اقدامات کے جواب میں یہ سخت بیان دیا ہے۔

چین کی طرف سے یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے چینی مصنوعات پر 20 فیصد محصولات عائد کیے ہیں، جس کا اثر دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات پر گہرے اور طویل مدتی اثرات مرتب کر رہا ہے۔

لین جیان کا کہنا تھا کہ “اگر امریکا اپنی تجارتی جنگ اسی طرح جاری رکھے گا، تو چین بھی اس جنگ کو اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے آخر تک لڑے گا، چاہے وہ تجارتی جنگ ہو یا کوئی اور قسم کی جنگ۔”

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس