Follw Us on:

بنوں کینٹ حملے کا منصوبہ افغانستان میں موجود خوارج کے سرغنہ نےبنایا، آئی ایس پی آر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
بنوں کنٹونمنٹ حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ (فوٹو: ایکس)

شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بنوں کنٹونمنٹ حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، اس حملے کا منصوبہ افغانستان میں موجود خوارج کے سرغنہ نے بنایا ہے.

آئی ایس پی آر کی جانب سے گزشتہ شب بنوں کینٹ میں ہونے والے دھماکے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا کہ خوارج نے بنوں کنٹونمنٹ پر حملےکی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے بروقت مؤثر کارروائی سےحملہ ناکام بنادیا ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائی میں خودکش بمبار سمیت 16دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں 4 خودکش بمبار بھی شامل ہیں، خوارج کا مقابلہ کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے 5 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

افطاری کے بعد دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ (فوٹو: بنوں اسپتال)

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں نے دھماکا خیز مواد سے بھری 2 گاڑیاں دیواروں سے ٹکرائیں، خوارج کے حملے میں 13معصوم شہری شہید، جب کہ 32 زخمی ہوگئے۔ حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں کا مقصد کینٹ کی سیکیورٹی کو توڑنا تھا، خودکش دھماکوں سے حفاظتی دیواروں کو نقصان پہنچا، حملے کا منصوبہ افغانستان میں موجود خوارج کے سرغنہ نے بنایا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں نبھائے گی، پاکستان سرحد پارخطرات کےخلاف اقدامات اٹھانےکا حق محفوظ رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: بنوں کینٹ میں دھماکہ، چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق، دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا، سیکیورٹی ذرائع

واضح رہے کہ گزشتہ رات افطاری کے وقت بنوں کینٹ میں دھماکے ہوئے، جس میں متعدد شہری زخمی اور شہید ہوئے۔ گھروں اور دفاتر کی چھتیں حملے کی وجہ سے گر گئیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس