لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز ہی بنا سکی۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے شاندار سنچریاں بنائیں، دونوں نے دوسری وکٹ پر 164 رنز کی شراکت داری قائم کی۔
رویندرا نے 108 رنز بنائے، جن میں ایک چھکا اور تیرہ چوکے شامل تھے۔ کین ولیمسن نے بھی 102 رنز بنائے، جن میں 2 چھکے اور 10 چوکے تھے۔ آخر میں ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے بھی اچھا کھیل پیش کیا؛ مچل نے 49 رنز بنائے اور آؤٹ ہوئے، جبکہ فلپس 49 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح نیوزی لینڈ نے 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔
دوسری جانب ساؤتھ افریقی بلے باز ڈیوڈ ملر نے جارہانہ اننداز میں سینچری سکور کی مگر یہ سینچری ساؤتھ افریقی ٹیم کو فائنل تک رسائی نہ دے سکی۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم 363 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز ہی بنا سکی۔
یاد رہے کہ انڈیا نے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔ اب چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ اتوار کے روز نیوزی لینڈ اور انڈیا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا