Follw Us on:

کراچی کی کم عمر علیزہ آصف نے 12 سال کی عمر میں 3 کتابیں لکھ ڈالیں

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

چھوٹی عمر میں کتب بینی کے شوق نے 12 سالہ نوجوان علیزہ آصف کے اندر ایک لکھاری کا شوق بھی پیدا کر دیا  اور اسی شوق نے تین کتابیں لکھ ڈالیں۔

نیشنل بک فاؤنڈیشن منسٹری آف ایجوکیشن کراچی کی نوجوان علیزہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک میں انگلش اور اردو میں تین کتابیں لکھ چکی ہوں اور اب مزید کتابیں لکھنے کے لیے پر امید ہوں۔

“مجھے بچپن سے کتابیں پڑھنے کا شوق تھا اور انہی کتابوں نے میرے اندر ایک اور لکھنے کا شوق پیدا کر دیا، اب تک میں  کافی نظمیں اور کہانیاں ڈان نیوز اور ہونہار میں  لکھ چکی ہوں۔”

علیزہ آصف نے بچوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو چاہیے کو وہ اپنا وقت ضائع کیے بغیر کہانیوں اور نظموں کر پڑھا کریں ، کہانیاں  اور نظمیں پڑھنے سے ہمیں کوئی نہ کوئی نصحیت حاصل ہوتی رہتی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس