اپریل 5, 2025 1:03 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

بینک آف انگلینڈ کے گورنر کا امریکا کو تجارتی جنگوں کے بجائے بات چیت کا مشورہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
بینک آف انگلینڈ کے گورنر کا امریکا کو تجارتی جنگوں کے بجائے بات چیت کا مشورہ

بینک آف انگلینڈ کے گورنر ‘اینڈریو بیلی’ نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ عالمی معیشت کے بارے میں اپنے تحفظات کو تجارتی جنگوں کے ذریعے حل کرنے کی بجائے باہمی بات چیت کے ذریعے حل کرے۔

بیلی نے بدھ کے روز برطانوی قانون سازوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اس ہفتے جو درآمدی ٹیکسز عائد کیے گئے ہیں ان سے عالمی اقتصادیات پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

بیلی نے گروپ آف ٹوئنٹی (G20) کے مرکزی بینکوں کے سربراہان اور وزیر خزانہ کے اجلاس میں جنوبی افریقہ میں گزشتہ ہفتے اپنے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “اگر آپ کو لگتا ہے کہ عالمی معیشت میں توازن نہیں ہے تو اسے دوطرفہ اقدامات سے نہیں بلکہ کثیرالجہتی فورمز میں حل کیا جانا چاہیے۔”

امریکی صدر نے منگل کے روز میکسیکو اور کینیڈا سے درآمدات پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا حکم دیا تھا جس کے ساتھ چین سے آنے والی مصنوعات پر بھی نئے ٹیرف لگا دیے گئے ہیں۔

اس فیصلے نے عالمی اقتصادی نمو کے بارے میں خدشات بڑھا دی ہیں جبکہ امریکی معیشت میں مہنگائی کے اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بیلی نے چین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین کا کرنٹ اکاؤنٹ بہت زیادہ مثبت ہے اور جرمنی جیسے بڑے مالیاتی سرپلس والے ممالک نے بھی حالیہ دنوں میں اپنے دفاعی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے جو ایک بڑی تبدیلی کی علامت ہیں۔

آخر میں بیلی نے امریکا کی معیشت کے بارے میں سوال اٹھایا کہ کیسے اس کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ رہا ہے اور اس کا مالیاتی خسارہ بہت زیادہ ہے جس کو بیرونی سرمایہ کے ذریعے پورا کیا جا رہا ہے۔

اس تمام تر صورتحال نے عالمی سطح پر اقتصادی توازن کے حوالے سے گہری تشویش پیدا کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: ’شکریہ پاکستان‘ دہشت گرد پکڑنے پر ٹرمپ خوشی سے نہال

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس