Follw Us on:

وزیراعلیٰ پنجاب کا میو ہسپتال کا ہنگامی دورہ، فرائض سے غفلت پر ایم ایس برطرف

حسیب احمد
حسیب احمد
ایم ایس کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کچھ پتہ نہیں ہے(تصویر، گوگل)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میو ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا ، مریم نواز نے فرائض سے غفلت پر ایم ایس کو عہدے سے برطرف کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میو ہسپتال کے ایم ایس کو ڈانٹ پلاتے ہوئے کہا کہ شکر کریں میں آپ کو گرفتار نہیں کروا رہی۔

انھوں نے ایم ایس کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کچھ پتہ نہیں ہے، آپ کو کس نے رکھا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے سرپرائز دوروں کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔

لیکن یہ نیا نہیں ہے، ماضی قریب پر نظر ڈالیں تو شہباز شریف سے لے کر عثمان بزادر تک بیشتر عوامی عہدیدار اس نوعیت کے دوروں کی باعث خبروں میں اپنی جگہ بناتے رہے ہیں مگر یہ سلسلہ اس سے کافی پرانا ہے۔

تجزیہ کار سہیل وڑائچ کہتے ہیں کہ اس نوعیت کے دورے پُرانے دور سے ماخوذ ہیں جب حکمران اور مسلمان خلیفہ بھیس بدل کر بازاروں میں پہنچ جاتے تھے اور وہاں صورتحال کا جائزہ لیتے تھے۔ ان کے مطابق اس نوعیت کے واقعات سے تاریخ بھری پڑی ہے۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ ’سرپرائز وزٹس‘ جیسا عمل پاکستان کے قیام کے بعد روایتی سیاست کا حصہ نہیں تھا اور اس کی ابتدا پاکستان پیپلز پارٹی کے پہلے دورِ حکومت میں ہوئی اور نواز شریف کے اسی کی دہائی میں پنجاب میں وزیرِ اعلیٰ بننے کے بعد تواتر کے بعد ایسے دورے سامنے آتے رہے۔

صحافی ماجد نظامی کے مطابق ’اس کی مثالیں جنرل ایوب خان کے دور میں نواب آف کالا باغ اور اس کے بعد ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے بھی ملتی ہیں مگر اس دور میں ایسے دورے چیدہ چیدہ ہی ہوتے تھے۔‘

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس