ملک بھر میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔
نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے 3 روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے، جب کہ باقی ملک کے صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی ہو گئی ہے۔
کراچی کے لیے یہ کمی کے الیکٹرک کی دسمبر 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں کی گئی ہے، جب کہ ملک کے دیگر علاقوں کے صارفین کو جنوری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں یہ ریلیف حاصل ہوگا۔
نیپرا کی جانب سے اس معاملے پر الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں، جس سے بجلی کے صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں راحت ملے گی اور صارفین کی مالی حالت میں بہتری آئے گی۔
واضح رہے کہ بجلی بلوں میں یہ کمی صارفین کو مارچ 2025 کے بلوں میں ملے گی۔