آٹھ فروری کے عام انتخابات کے نتیجے میں بننے والی شہباز شریف حکومت نے اپنا ایک سال کا جائزہ پیش کیا ہے، حکومت دعویٰ کررہی ہے کہ ہم ملک میں استحکام لائے ہیں، ہم نے ملک کو دیوالیہ نہیں ہونے دیا، اتحادی حکومت کے مختلف وزراء نے اپنی وزارتوں کی کارکردگی بھی پیش کی ہے۔
وزیر دفاع نے اپنی وزارت پر بات کرنے کے بجائے اپنے سیاسی حریفوں کو تنقید کا نشانہ بنایا،وزیرمنصوبہ بندی نے ترقی نہ ہونے کی وجہ سابقہ حکومت کو قراردیا ساتھ ساتھ اڑان پاکستان منصوبے کو اپنی کامیابی بھی قراردیا۔احسن اقبال کہتے ہیں کہ سی پیک ایک بار پھر ٹریک پر آگیا ہے ۔
آئی ٹی کی وفاقی وزیرنے بھی اپنی تعریفوں کے پل باندھے ہیں مگرانٹرنیٹ کی سپیڈ کم ہونے اور تعطل کو اپنے کھاتے میں ڈالنے کے بجائے ای گورنمنٹ لانے اور سب میرین کیبل بچھانے کا دعویٰ کیا ہے،ان دعوؤں میں کتنی صداقت ہے؟