Follw Us on:

الخدمت فاؤنڈیشن نے عید سے پہلے یتیم بچوں کی عید کرا دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

رمضان اور عید خوشیوں کے تہوار ہیں جو ہر دل میں مسکراہٹیں بکھیرتے ہیں۔ لیکن ہمارے معاشرے میں بہت سے ایسے بچے بھی ہیں جن کے لیے عید کے دن عام دنوں کی طرح ہی ہوتے ہیں، کیونکہ ان کے پاس نہ نئے کپڑے ہوتے ہیں، نہ تحفے اور نہ ہی کوئی خوشی منانے کا موقع۔ ان بچوں کو وہ تمام خوشیاں دینے کے لیے جو ہر بچے کا حق ہیں، الخدمت کراچی ہر سال یتیم بچوں کے لیے عید شاپنگ پروگرام منعقد کرتا ہے، جس میں ان بچوں کو ان کے پسندیدہ کپڑے اور ضروری اشیاء خود منتخب کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔

یہ پروگرام نہ صرف ان بچوں کی ضروریات پوری کرتا ہے بلکہ ان میں خود اعتمادی اور خوشیوں کو اپنے طور پر اپنانے کا جذبہ بھی پیدا کرتا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں سے تقریباً 2400 بچوں کو یہاں لایا جاتا ہے، جہاں انہیں  6000 روپے کے شاپنگ واؤچرز دیے جاتے ہیں، ساتھ ہی انہیں عیدی کی رقم بھی فراہم کی جاتی ہے۔ چیس ویلیو سینٹر میں ہونے والی یہ سرگرمی والنٹیئرز کی مدد سے منعقد کی جاتی ہے، جہاں ہر بچے کو آزادی دی جاتی ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق خریداری کرے، بالکل اسی طرح جیسے عام بچے اپنے والدین کے ساتھ بازار جاتے ہیں۔

یہ سرگرمی معاشرے میں یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو رہی ہے، جس کے ذریعے یہ بچے نہ صرف عید کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں بلکہ ان میں محرومی کے احساس کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے اس اقدام کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ کوئی بھی بچہ عید کی خوشیوں سے محروم نہ رہے اور ہر چہرے پر مسکراہٹ ہو!

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس