April 19, 2025 10:46 pm

English / Urdu

Follw Us on:

پاکستان کے مستقبل کو روشن خیالات سے جوڑتا ہوا بیٹھک اسکول نیٹ ورک

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، لیکن پاکستان میں لاکھوں بچے معاشی، سماجی اور جغرافیائی رکاوٹوں کے باعث اس حق سے محروم ہیں۔ بیٹھک اسکول نیٹ ورک ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو معیاری اور مفت تعلیم کی فراہمی کے ذریعے ان محروم اور پسماندہ طبقے کے بچوں کے روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے کوشاں ہے۔

یہ نیٹورک خاص طور پر ان علاقوں میں کام کرتا ہے جہاں رسمی تعلیمی اداروں تک رسائی محدود ہے۔ سادہ مگر مؤثر تدریسی طریقہ کار، جدید تعلیمی وسائل، اور تربیت یافتہ اساتذہ کی مدد سے بیٹھک اسکول نیٹ ورک کمزور طبقے کے بچوں کو تعلیمی مواقع فراہم کرتا ہے، تاکہ وہ نہ صرف بنیادی خواندگی حاصل کریں بلکہ خود مختار اور بااختیار شہری بن سکیں۔

پاکستان بھر میں 140 جبکہ لاہور میں 19 بیٹھک سکول فعال ہیں، جہاں سماجی و معاشی طور پر پسماندہ بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم دی جا رہی ہے۔ یہ نیٹ ورک صرف کتابی تعلیم تک محدود نہیں، بلکہ بچوں میں تخلیقی سوچ، اخلاقی اقدار اور عملی مہارتوں کو فروغ دے کر انہیں زندگی کے ہر میدان میں کامیابی کے لیے تیار کرتا ہے۔

بیٹھک اسکول نیٹ ورک کا خواب ایک ایسا معاشرہ ہے جہاں ہر بچہ سیکھنے، ترقی کرنے اور اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کا موقع حاصل کر سکے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس