Follw Us on:

حج، عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری، نئی سروس کا آغاز کر دیا گیا

حسیب احمد
حسیب احمد
Saudi arabia
ہنگامی طبی امداد کے لیے اب اسکوٹر سروس کا مدینہ منورہ میں بھی آغاز کر دیا گیا ہے(تصویر، گوگل)

سعودی عرب میں حج اور عمرہ زائرین کے لیے نئی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت زائرین کو ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سکوٹر سروس متعارف کرائی گئی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق، مملکت میں حج اور عمرہ ادا کرنے والوں کے لیے خصوصی انتظامات کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں مدینہ منورہ میں سکوٹر سروس کا آغاز بھی شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق، سکوٹر سوار عملہ عمرہ اور حج کے زائرین کو ہنگامی طبی امداد فراہم کرے گا، اور اب تک 91 افراد کو رش والے مقامات سے اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔

سعودی عرب کی مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتظامیہ نے زائرین کے لیے بڑی سہولت فراہم کی ہے۔

انتظامیہ نے اردو، انگریزی اور عربی زبانوں میں ڈیجیٹل نقشے جاری کیے ہیں، جن کے ذریعے زائرین نماز کے اوقات میں مسجد کی گنجائش کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، ان ڈیجیٹل نقشوں کے ذریعے زائرین مسجد نبویؐ کی اندرونی اور بیرونی صورتحال جاننے کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کر سکتے ہیں۔

جس سے انہیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ کہاں جگہ خالی ہے اور کہاں رش موجود ہے۔

ان نقشوں میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے 12 اہم مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، اور وہاں افراد کی تعداد کے مطابق گنجائش کا تعین کیا جا سکتا ہے۔

اگر کسی مقام پر گنجائش ختم ہو جاتی ہے، تو وہ جگہ نقشے میں ’فل‘ ظاہر ہو جاتی ہے۔

عملہ عمرہ اور حج ادا کرنے والوں کو ہنگامی طبی امداد مہیا کرے گا(تصویر، گوگل)
واضح رہے کہ ہنگامی امدادی سروس کے علاوہ سعودی عرب میں زائرین کے لیے وزارت حج کا ’نسک‘ پورٹل عالمی سطح پر عازمین حج اور عمرہ زائرین مقبول ہو رہا ہے۔

پورٹل پراس وقت 100 سے زیادہ سروسز فراہم کی جا رہی ہیں جن سے اندرون مملکت اور دنیا بھر سے زائرین مستفیض ہورہے ہیں۔

وزارت حج وعمرہ نے زائرین کی سہولت کےلیے نسک پورٹل کی سہولت فراہم کی تھی۔

ابتدائی طور پرنسک کے ذریعے عمرہ پرمٹ حاصل کیا جاتا تھا تاہم وقت کے ساتھ ساتھ اس پورٹل کی اہمیت میں اضافہ ہوتا گیا۔

نسک پورٹل کے سی ای او احمد المیمان کا کہنا ہے،اس وقت 190 ممالک میں نسک میں رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 13 ملین سے تجاوز کرچکی ہے جن میں 90 فیصد کا تعلق بیرون مملکت سے ہے۔

گزشتہ برس نسک پورٹل کے ذریعے عمرہ اور روضہ شریفہ کی زیارت کے لیے 30 ملین پرمٹ جاری کیے گئے جو ایک ریکارڈ تھا۔ہم نسک پورٹل میں مزید سروسز کا اضافہ کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ دنیا کےکسی بھی کونے میں بسنے والا مسلمان نسک پورٹل کے ذریعے باسانی دینی معلومات حاصل کرسکے۔اس وقت نسک پورٹل پر دنیا کی 20 زبانوں میں سروسز مہیا کی جا رہی ہیں۔

ابتدا میں نسک پورٹل صرف عمرہ پرمٹ حاصل کرنے کےلیے جاری کیا گیا تھا تاہم وقت کے ساتھ اس میں دیگر سروسز کا بھی اضافہ کیا گیا۔

اب پورٹل سے ڈیجیٹل ویزا ، ہوٹل بکنگ ، فلائٹ بکنگ اور ٹریول سروسز حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Author

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس