امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آئندہ روز ایک نیا سفری پابندی کا حکم نامہ جاری کرنے کا امکان ہے جس میں متعدد ممالک کو شامل کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حکم نامے میں پاکستان، افغانستان، عراق، لبنان، ایران، لیبیا، فلسطین، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن جیسے ممالک کا نام شامل ہو سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ جنوبی کوریا، کیوبا، ہیٹی اور وینزویلا جیسے ممالک پر بھی سفری پابندیاں لگنے کا امکان ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں کا مقصد ان ممالک میں موجود حفاظتی خطرات اور جانچ کے نظام کی خامیوں کو دور کرنا ہے۔ ان ممالک کے شہریوں کو امریکا سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس نئے حکم نامے کے تحت ممکنہ طور پر ممالک کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ “اورنج گروپ” کے ممالک کے شہریوں پر سخت پابندیاں لگیں گی جنہیں امریکا کا سفر محدود یا ممکنہ طور پر مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔ جبکہ “یلو گروپ” کے ممالک کو اپنے جانچ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے دو ماہ کا وقت دیا جائے گا۔
یہ سفری پابندیاں امریکی سیکیورٹی کے اقدامات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے اور عالمی سطح پر اس فیصلے کا گہرا اثر پڑنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: سمندر میں آئل ٹینکر اور کارگو شپ میں خوفناک حادثہ، 32 افراد زخمی