اپریل 7, 2025 5:38 شام

English / Urdu

Follw Us on:

عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی مگر محمد ریاض جلیبیاں بیچنے پر مجبور

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

پاکستان کے سابق فٹبالر محمد ریاض، جو 2018 کے ایشین گیمز میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں، آج مالی مشکلات کی وجہ سے جلیبیاں بیچنے پر مجبور ہیں۔

ہنگو سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ ریاض، کے-الیکٹرک فٹبال ٹیم کے کھلاڑی تھے، لیکن محکمانہ کھیلوں کی بندش کے بعد بے روزگار ہو گئے۔

ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں وہ آنسوؤں کے ساتھ اپنی مشکلات بیان کر رہے ہیں۔

ریاض نے حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کی مدد نہ کرنے اور محکمانہ کھیلوں کی بحالی کے وعدے پورے نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ روزگار نہ ہونے کی وجہ سے انہیں اپنا اور اپنے گھر والوں کا پیٹ پالنے کے لیے فٹبال چھوڑ کر سڑک پر جلیبیاں بیچنی پڑ رہی ہیں۔

انہوں نے سابق حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محکمانہ کھیلوں پر پابندی نے ملک کے کھلاڑیوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

ریاض کی خبر میڈیا میں آنے کے بعد حکومت نے نوٹس لیا ہے اور انہیں وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کے لیے بلایا گیا ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ذرائع کے مطابق بدھ کے روز ان کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے، جس میں ان کے مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔

اس ملاقات کو پاکستان میں کھلاڑیوں کے حقوق اور ان کے روزگار کی بحالی کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس