Follw Us on:

جعفر ایکسپریس گھناؤنے حملے میں کی گئی سیاست کی شدید مذمت کرتے ہیں، وفاقی وزیرِاطلاعات

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
سیکیورٹی فورسز، پولیس اور رینجرز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحرک ہیں۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ انڈین میڈیا، بلوچ لبریشن  آرمی اور پی ٹی آئی ایک زبان بول رہے تھے، انہیں مستند معلومات کی بنیاد پر بات کرنی چاہیے تھی، گھناؤنے حملے میں کی گئی سیاست کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔

جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ آپریشن سے قبل 21 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جن میں پاک فوج کے 4 جوان بھی شہید ہوئے، سیکیورٹی فورسز نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ٹرین میں 440 مسافر سوار تھے، جنہیں پاک فوج، ایف سی، ایس ایس جی اور ایئر فورس کی مشترکہ کارروائی کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا، اللہ کا شکر ہے کہ بڑا نقصان ہونے سے بچا لیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے اس واقعے پر افسوسناک پروپیگنڈا کیا گیا، جب کہ کچھ سیاسی عناصر نے بھی اس سانحے کو سیاست چمکانے کے لیے استعمال کیا۔

انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی، انڈین میڈیا اور بی ایل اے ایک ہی زبان بول رہے تھے، جب کہ انہیں مستند معلومات کی بنیاد پر بات کرنی چاہیے تھی۔

عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی ہے اور واضح کر دیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری حد تک لڑی جائے گی، پاکستان میں کسی کو بھی دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ریاست اپنی رٹ قائم رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا، جب کہ افواج پاکستان، سیکیورٹی فورسز، پولیس اور رینجرز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحرک ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی رابطہ کیا ہے اور کل بلوچستان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے دہشت گردوں نے خود کو بے نقاب کر دیا اور ان کی سازش ناکام ہو گئی، دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور ریاست پاکستان انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس