عالیہ حمزہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ”وزیراعظم خان ہی پاکستان کی انشورنس پالیسی ہیں”۔
چیف آرگنائزر پنجاب پاکستان تحریک انصاف عالیہ حمزہ نے میڈیا سےکوٹ لکھپت جیل کے باہرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ “ملک میں دہشت گردی کےخاتمے کےلیے وزیراعظم خان کی جیل سے واپسی ضروری ہے۔ ملک میں جو کچھ ہورہا ہے اس کو بچانے کے لیے ترجیحات یہ ہیں کہ پی ٹی آئی کی بجائےدہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی جائے”۔
ان کا کہنا تھا کہ “حکومت آپریشن کے وقت جگت بازی میں مصروف تھی۔ وزیراعظم خان پنجابیوں،بلوچیوں،پٹھانوں اور سندھ والوں کو ایک کر سکتے ہیں۔ ہم محب وطن پاکستانی ہیں ہم ملک کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم خان کو جیل سے باہر نکالا جائے تاکہ ملک میں بدامنی ختم کی جاسکے۔معیشیت بہتر کی جاسکے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ “وزیراعظم خان ہی عوام اوراداروں کو ایک پیج پر لاسکتے ہیں۔ ہم تو سہہ رہے ہیں اور آج فرد جرم بھی لگ گیا ہے۔ آپریشن کے دوران وزرا بریفنگ کی بجائے پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کررہے تھے”۔