Follw Us on:

قومی اسمبلی نے جعفر ایکسپرس حملے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کر لی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
National assembly
قومی اسمبلی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور، اسرائیلی مظالم کی مذمت( فائل فوٹو)

قومی اسمبلی نے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کر لی۔

یہ قرارداد وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے پیش کی، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

قرارداد کے متن میں جعفر ایکسپریس حملے اور دیگر تمام دہشت گرد واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ قومی سلامتی کے خلاف نظریات کو پھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایوان نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے معصوم شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور بہادر سکیورٹی فورسز کی خدمات کو سراہا۔

قرارداد میں یہ عزم بھی دہرایا گیا کہ عوام کو دہشت گردی کے خلاف متحد اور منظم کیا جائے گا، بغیر کسی تفریق کے ملک کے دفاع کو یقینی بنایا جائے گا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس