سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں دہشتگر حملہ ناکام بنا دیا گیا، فورسز کی جوابی کارروائی میں 10 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔
نجی نشریاتی ادارے سماء نیوز کے مطابق جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشتگرد نے خودکش حملہ کیا، دہشتگرد نے قلعہ کی دیوار سے بارودی مواد سے بھڑی گاڑی ٹکرائی، ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے، سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے جنڈولہ میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ، انہوں نے کہا کہ بہادر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے 10 خوارج کو ہلاک کیا۔
دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتےہیں، قوم کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے، قوم خارجی دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
دوسری جانب وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اور افواج ایک ہیں، ملک دشمنوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی۔