Follw Us on:

تمام کمرشل پلاٹس منجمد، نیب کی بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف کارروائی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
منجمد پلاٹس میں فروخت شدہ کمرشل پلاٹ بھی شامل ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

قومی احتساب بیورو (نیب) نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے تمام کمرشل پلاٹس منجمد کردیے ہیں۔

نجی نشریاتی ادارے ہم نیوز کے مطابق نیب حکام بحریہ ٹاؤن کراچی کے تمام کمرشل پلاٹس منجمد کر کے بحریہ ٹاؤن انتظامیہ سے پلاٹس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، منجمد 10 ہزار سے زائد کمرشل پلاٹس کی مالیت اربوں روپے ہے۔

واضح رہے کہ منجمد پلاٹس میں فروخت شدہ کمرشل پلاٹ بھی شامل ہیں، ڈی جی نیب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بحریہ ٹاؤن کراچی کے ایک ہزار تجارتی پلاٹس کو منجمد کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا، ڈائریکٹر جنرل نیب سندھ جاوید اکبر ریاض کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں تجارتی پلاٹس کو فوراً منجمد کرنے کی ہدایت کی گئی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس