Follw Us on:

جعفر ایکسپریس میں چارشہید ہونے والے افراد کے جسد خاکی اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا دیےگے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس حملے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے جسد خاکی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا دیے گئے، جہاں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، سردار محمد یوسف نے شہدا کی میتیں وصول کیں۔

ایئرپورٹ پر شہدا کے اہلِ خانہ اور قریبی عزیز بھی موجود تھے۔ حملے میں شہید ہونے والوں میں محمد ممتاز (مانسہرہ)، نوزے علی (گلگت بلتستان، ضلع گانچھے)، محمد عثمان (اٹک) اور امتیاز (سیالکوٹ) شامل تھے۔ شہید ممتاز ریلوے کے ملازم تھے۔

حکام کے مطابق یہ چاروں افراد ان یرغمالیوں میں شامل تھے، جنہیں دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس حملے کے دوران نشانہ بنایا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے شہدا کے اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف اور پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جدوجہد اور ایثار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی مذہبی امور نے ائیرپورٹ پر جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں میں شہید ہونے والے شہدا کی میتیں وصول کیں

انہوں نے کہا معصوم شہریوں پر حملہ بزدلانہ کاروائی ہے،حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،شہدا کے اہل خانہ کے حوصلے بلند ہیں، ملک دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ نہتے اور معصوم شہریوں پر حملے کی وجہ سے قوم افسردہ ہے۔

بعد ازاں، چاروں شہدا کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیے گئے، جہاں ان کی نمازِ جنازہ کل ادا کی جائے گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس