اپریل 4, 2025 4:25 شام

English / Urdu

Follw Us on:

ہماری زندگی کے ہر پہلو میں بسنے والی ریاضی کا عالمی دن

زین اختر
زین اختر

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ہماری دنیا ریاضی کے بغیر کیسی ہوتی؟ ہر وہ چیز جسے ہم دیکھتے، محسوس کرتے، یا استعمال کرتے ہیں، چاہے وہ قدرتی حسن ہو، سائنسی ایجادات ہوں یا روزمرہ کی ٹیکنالوجی، کچھ بھی ریاضی کے بغیر ممکن نہیں۔

آج پوری  دنیا میں ریاضی کا عالمی دن منا یا جا رہا ہے۔  ایک ایسا دن جو ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ریاضی محض نمبروں اور فارمولوں کا کھیل نہیں، بلکہ یہ ہماری زندگی کے ہر پہلو میں سرایت کر چکا ہے۔

ریاضی کی دنیا میں بے شمار عظیم دماغ آئے، لیکن کچھ ایسے بھی تھے جن کی زندگی خود کسی پیچیدہ مساوات سے کم نہیں تھی۔ ہم بات کر رہے ہیں جان فوربز نیش جونیئر کی، جن کی کہانی ریاضی کی طرح پراسرار اور شاندار ہے۔

نیش جونیئر شیزوفرینیا جیسی پیچیدہ بیماری میں مبتلا تھے۔جس کی وجہ سے انہیں  حقیقت اور فریب میں فرق کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ وہ برسوں تک مختلف ذہنی اسپتالوں میں رہے، لیکن ان کی ذہانت کہیں نہ کہیں زندہ تھی۔ آہستہ آہستہ، انہوں نے اپنے ہی دماغ کو چیلنج کرنا سیکھا اور تحقیق کی دنیا میں آئے۔

1950 میں  صرف 28 صفحات پر مشتمل ایک مقالہ لکھا جو آنے والے وقتوں میں نیش ایکوی لبریم  کے نام سے مشہور ہوا۔ یہ صرف ایک تھیوری نہیں تھی یہ ایک ایسا اصول تھا جس نے معاشیات، سیاست، اور مصنوعی ذہانت کی دنیا کو ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دیا۔ کامیابی کا یہ لمحہ ان کی زندگی میں ایک نیا موڑ لے کر آیا۔ مگر جو کوئی نہیں جانتا تھا، وہ یہ تھا کہ نیش کے ذہن میں ایک ایسی جنگ چھڑ چکی تھی جس کا کوئی اختتام نظر نہیں آ رہا تھا۔

انہیں 1994 میں معاشیات کا نوبل انعام اور 2015 میں ریاضی کا سب سے بڑا اعزاز ایبل پرائز دیا گیا۔ نیش کی زندگی پر 2001 میں ہالی وُڈ کی مشہور فلم آ بیوٹی فل مائنڈ بنائی گئی، جس نے چار آسکر ایوارڈز جیتے۔

14 مارچ کو ورلڈ میتھز ڈے کے حوالے سے دنیا بھر کے مختلف اسکولوں، یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں منعقد کی جاتی ہیں۔ اس دن ریاضی کے مختلف مقابلے، ورکشاپس، سیمینارز، اور تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ طلباء اور اساتذہ کے درمیان ریاضی کے چیلنجز اور دلچسپ مسائل حل کیے جاتے ہیں تاکہ ریاضی کے بارے میں آگاہی حاصل کی جا سکے اور لوگوں کی اس میں دلچسپی بڑھ سکے۔

ورلڈ میتھز ڈے نہ صرف ریاضی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرتا ہے بلکہ یہ دنیا بھر میں تعلیمی اداروں میں ریاضی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا ایک بہترین موقع بھی ہے۔ اس دن کو منانے سے نہ صرف ریاضی کے بارے میں معلومات بڑھتی ہیں بلکہ یہ افراد کی ذہنی صلاحیتوں کو بھی نکھارنے کا ایک ذریعہ بنتا ہے۔

 

زین اختر

زین اختر

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس