Follw Us on:

لیاری میں کشتی کی طرز پر مسجد: فنِ تعمیر کا خوبصورت شاہکار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

کراچی کے قدیم علاقے لیاری میں واقع ‘کشتی والی مسجد’، جس کا اصل نام ‘کچھی جامعہ مسجد’ ہے، اپنی منفرد کشتی نما تعمیر کی وجہ سے مشہور ہے۔

یہ مسجد مرزا آدم خان روڈ پر دھوبی گھاٹ کے علاقے میں واقع ہے اور تقریباً 130 سال قدیم ہے۔

ابتدائی طور پر کچی مٹی اور گھارے سے تعمیر کی گئی یہ مسجد 2007ء میں بحری جہاز کی طرز پر دوبارہ تعمیر کی گئی، جس میں تقریباً پانچ سال کا عرصہ لگا۔

اس کی تعمیرِ نو میں کچھی میمن برادری کے افراد نے اہم کردار ادا کیا۔ تین منزلہ اس مسجد میں ایک ہزار نمازیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

دور سے دیکھنے پر یہ مسجد مصروف سڑک کے بیچوں بیچ لنگر انداز ایک بڑی کشتی کی مانند نظر آتی ہے، لیکن قریب جانے پر اس کے دو بڑے مینار اور سبز رنگ کا گنبد واضح ہوتا ہے، جو اس کی مسجد ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس منفرد طرزِ تعمیر کی وجہ سے ‘کشتی والی مسجد’ کراچی کی خوبصورت مساجد میں شمار کی جاتی ہے اور یہ علاقائی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ کرتی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس