Follw Us on:

تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگانے والے کہاں ہیں؟ وفاقی وزیرِ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
حکومت آنے والے مہینوں میں بجلی کے نرخوں میں کمی کرے گی۔ (فوٹو: ہم نیوز)

وفاقی وزیرِ صنعت و تجارت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر سیاست کرنے والے آج کہاں ہیں؟

نجی نشریاتی ادارے ہم نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں نواز شریف کے ترقیاتی منصوبوں کو روکا گیا، جب کہ پی ٹی آئی نے ترقیاتی کاموں کو سیاسی مفادات کی نذر کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے انتھک محنت کی اور حکومت آنے والے مہینوں میں بجلی کے نرخوں میں کمی کرے گی۔

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو پاکستان کے خلاف خط لکھنے والے ملک کے ساتھ غداری کے مرتکب ہوئے، جب کہ ایک سال کے دوران پالیسی ریٹ میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، پاک فوج اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کا دفاع کر رہی ہے اور اس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس